Fri, 09 Feb 2024 20:17:24
) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اپنی کابینہ اور بائیں بازو کے سرکردہ اراکین کے ساتھ جمعرات (8 فروری) کو دہلی کے جنتر منتر پر مرکزی حکومت کی ’مالی نا انصافی‘ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں سی ایم وجین کے ساتھ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ بھی موجود تھے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:11:39
گجرات کے ضلع جوناگڑھ کی ایک عدالت نے کل عالم دین مفتی سلمان ازہری اور دیگر 2 کو ان کے خلاف درج کئے گئے نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:07:29
مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے 6 فروری کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 سے 2022 تک دیش کے خلاف بغاوت اور جرائم کے 701 مقدمات درج کیے گئے اور انسداد دہشت گردی قانون (یو اے پی اے) کے تحت 5,023 مقدمات درج کیے گئے ۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 10:44:35
ناٹکا اسٹیٹ سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایس ایس ایف) کی جانب سے بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں آج جمعہ سے تین روزہ سالانہ ادبی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ کل 10 فروری اور 11 فروری کوبھی جاری رہے گا۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:58:59
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وزیر اعظم مودی کے ’او بی سی‘ ہونے پر لگاتار سوال اٹھا رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر انھوں نے اس تعلق سے پی ایم مودی پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ جنم سے او بی سی نہیں ہیں بلکہ ’کاغذی او بی سی‘ ہیں۔ اڈیشہ میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’نریندر مودی عام ذات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی ذات کو گجرات کی بی جے پی حکومت نے 2000 میں او بی سی ز
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:56:18
ملک میں اولڈ پنشن اسکیم (او پی ایس) کے نفاذ کے لیے طویل عرصے سے احتجاج کر رہے سرکاری ملازمین کی یونینوں نے مرکزی حکومت کو اسے نافذ کرنے کے لیے 6 ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر سطح پر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل جوائنٹ کونسل آف ایکشن (NJCA) نے کیا ہے۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:51:08
انڈین نیشنل کانگریس نے جمعرات کو مودی حکومت کے خلاف 'بلیک پیپر' جاری کرتے بے روزگاری سمیت کئی اہم مسائل اٹھائے۔ پارٹی نے اس پیپر کو '10 سال، انیائے کال' یعنی ناانصافی کے دس سال کے نام سے جاری کیا ہے۔ اس موقع پر پریس سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت بے روزگاری کے مسئلہ پر نہیں بولتی، وزیر اعظم مودی صرف آزادی سے پہلے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر کانگریس کی م
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:45:58
دہلی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی شکایت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 17 فروری کو طلب کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے کی بدھ کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے اروند کیجریوال کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔
View more
Thu, 08 Feb 2024 20:44:06
شرالی نیل کنٹھ کراس کی ایک 36 سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنی ہی ماں کے گھر کے کمرے میں پنکھا سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت سری دیوی بھاسکر موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ سال قبل اس کی شادی مرڈیشور مٹادی ہیتلو کے رہنے والے بھاسکر موگیر سے ہوئی تھی، مگر شادی کے دوسال بعد ہی وہ شوہر کے ظلم سے پریشان ہوکر اپنی ماں کےگھر آگئی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy