Sun, 11 Feb 2024 14:07:50
آج اتوار 11 فروری سے بھٹکل رابطہ ہال میں دو روزہ سیول سروس پر ورکشاپ منعقد ہورہا ہے جس کے لئے خصوصی طورپرنئی دہلی سے کریسینٹ اکیڈمی فورسیویل سروس ایگزام کے چیرمین مولانا فضل الرحیم مُجدّدی اپنی ٹیم کے ساتھ تشریف لارہے ہیں۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 23:13:58
ساحل آن لائن کی طرف سے 16 فروری کوبھٹکل بلال ہال (نوائط کالونی، بالمقابل تعلقہ اسٹڈیم) میں میٹرک اورپی یوسی طلبہ کی رہنمائی کے لئے ایک کیریئر گائیڈنس پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں بینگلورکی معروف شخصیت، ماہرتعلیم، مرکزی تعلیمی بورڈ نئی دہلی سمیت برینی اسٹاربینگلور کے ڈائرکٹرجناب سید تنویراحمد شریک ہوں گے اورطلبہ کی بھرپورانداز میں رہنمائی فرمائیں گے۔ پروگرام میں جامع مسجد بھٹکل کے خطیب مولانا
View more
Sat, 10 Feb 2024 22:08:27
اتراکھنڈ میں ہلدوانی کے بن بھولپورہ میں مبینہ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مدرسے اور مسجد کو منہدم کرنے کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد اب امن کا قیام ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ ہلدوانی تشدد میں 6 افراد مارے گئے تھے جبکہ 100 سے زیادہ گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔ تاہم اس واقعے کے دو دن بعد اب کرفیو میں نرمی کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 22:02:13
کچھ دن قبل کی بات ہے جب فیس بک لائیو کے دوران مہاراشٹر کے ایک سیاسی لیڈر کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے ایک صحافی پر بی جے پی و آر ایس ایس کارکنان کے ذریعہ حملہ کا معاملہ بھی گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔ مہاراشٹر میں اس طرح کے بڑھتے معاملات پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ہفتہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شندے کی قیادت والی حکومت اور بی
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:58:28
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اسمبلی میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر بار سب سے بڑا بجٹ پیش کرتی ہے لیکن اسے خرچ نہیں کر پاتی۔ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو یوپی اسمبلی میں 5 فروری کو پیش کیے گئے بجٹ 25-2024 پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے جتنا بجٹ الاٹ کیا، اس پر خرچ کتنا ہوا اس کی جانکاری نہیں دی۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:55:38
اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی کے ونبھول پورہ میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے تشدد، آگ زنی اور تصادم کے واقعات پر حکومت نے مجسٹریٹ جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ ہلدوانی، جو کہ اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال میں پڑتا ہے، میں 8 جنوری کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا ہوا تھا۔ عوام اور پولیس کے درمیان تصادم کے بھی واقعات رونما ہوئے تھے۔ اس دوران متعدد گاڑیاں جلا دی گئی تھیں اور پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا تھا۔ پولیس کے کئ
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:52:51
منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر مہاراشٹر کی شندے حکومت کے خلاف انقلاب کا نعرہ بلند کر دیا ہے۔ جالنہ کے انتروالی سراتھی میں مراٹھا سماج کے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل ایک بار پھر اپنے مختلف مطالبات کو لے کر تامرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ یہ تیسری بار ہے جب مراٹھا ریزرویشن سے متعلق مطالبات کو لے کر جرانگے پاٹل نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اس بار انھوں نے کہا ہے کہ ریزرویشن ملنے تک
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:48:51
شیوسینا-یو بی ٹی لیڈر ابھیشیک گھوسالکر کو ممبئی میں فیس بک لائیو کے دوران قتل کرنے کے بعد شیو سینا یو بی ٹی کے رہنما امن و امان کی صورتحال کو لے کر حکمران اتحاد پر حملے کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Feb 2024 21:45:52
انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ (10 فروری) کو ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کچھ افراد کو سمن بھی جاری کیے ہیں، جن سے تفتیشی ایجنسی منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy