Sun, 11 Feb 2024 22:00:34
ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نامزد امیدوار پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 21:57:27
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ 2 دن کے وقفے کے بعد اتوار کو رائے گڑھ کے درّامنڈا کھارسیا سے شروع ہوئی۔ یہاں راہل نے گاندھی نے بابائے قوم کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور جیپ پر سوار ہو کر یاترا پر نکلے۔ اس دوران کئی مقامات پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے رام کمار ایم ایل اے چوک میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا اور بچوں سے بھی بات کی۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 21:53:53
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے ریاست کی مہایوتی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں غنڈہ راج چل رہا ہے اور بندوق کی دھاک پر دباؤ کا نظام چلایا جا رہا ہے ذات اور مذہب کے درمیان تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس کی کے ساتھ انہوں نے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں صدر راج نافذ کیا جائے۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 21:50:49
دہلی پولیس 13 فروری کو منعقد ہونے والے 'دہلی چلو مارچ' کے پیش نظر ہائی الرٹ موڈ میں آ گئی ہے۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسان دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور دہلی میں ایک بار پھر مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں دہلی پولیس نے بھی اپنی کمر کس لی ہے۔ دہلی پولیس کی کوشش ہے کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے کسانوں کو دہلی کی سرحد پر داخل ہونے سے پہلے ہی روک دے۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 21:47:56
اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں ہلدوانی کے بن بھول پورہ علاقے میں 8 فروری کو پیش آئے تشدد کے واقعہ پر کانگریس نے ریاستی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر کرن مہارا نے کابینی وزیر گنیش جوشی کے ایک بیان پر جوابی حملہ بولتے ہوئے واقعہ کے لئے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سوچی سمجھی حکمت عملی قرار دیا۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 21:45:36
بن بھولپورا کے فساد کے بعد عائد کردہ کرفیو میں ہفتہ کے دن نرمی کر دی گئی تھی، مگر لوگوں کو اطلاع نہ ملنے کے سبب دکانیں نہیں کھولی گئیں۔ اتوار، یعنی 11 فروری سے بن بھولپورا علاقے کے علاوہ دیگر علاقوں میں پابندیاں مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔ ہفتہ کی رات سے ہی انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے، جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ دریں اثنا، ریاستی حکومت نے متاثرہ علاقے کے لیے مرکزی حکومت سے اضافی مر
View more
Sun, 11 Feb 2024 21:42:52
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دو دن کے وقفے کے بعد آج 11 فروری 2024 کو رائے گڑھ سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 20:27:49
جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کا ایک مشترکہ وفد آج ہلدوانی پہنچا اور وہاں ایس ڈی ایم پریتوش ورما ،سٹی مجسٹریٹ رچا سنگھ اور مقامی پولس اسٹیشن انچارج نیرج بھاکونی سے ملاقات کی اورہلدوانی کے بن بھول پورہ میں مدرسہ پر انہدامی کار روائی کے بعد پولیس انتظامیہ کی جانب دارانہ اور انتقامی کارروائی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 20:04:40
بھٹکل ٹاون میونسپل کو نسل کا درجہ بڑھاتے ہوئے اسے سٹی میونسپل کونسل میں تبدیل کرنے کے لئے مقامی ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کوشش شروع کردی ہے جس کے بعداس پر مثبت اور منفی بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy