Sat, 10 Feb 2024 14:25:10
گزشتہ دو سال قبل شروع کیا گیا نیشنل ہائی وے 66 کا تعمیری کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے ۔ اس ضمن میں ہائی وے ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، ضلع انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:56:03
کانگریس پی ایم مودی کی ذات کو لے کر لگاتار حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایم مودی پیدائش سے او بی سی نہیں تھے بلکہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے 1999 میں ان کے سماج کو او بی سی کا درجہ دیا۔ حالانکہ کانگریس نے آج ایک نیا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ مودی سماج نہ پہلے او بی سی تھا اور نہ ہی آج ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:45:53
مرکز کی مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران اپنی معاشی پالیسیوں، ریونیو اور سرکاری خزناہ کی حالت واضح کرنے کے لیے قرطاس ابیض یعنی ’وہائٹ پیپر‘ پیش کیا، جس کی کانگریس سخت تنقید کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ’وہائٹ پیپر‘ نہیں بلکہ ’سفید جھوٹ‘ پیش کیا ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:43:51
پیدائش سے متعلق 2 سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے معاملے میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ رہائشی زمین کو زرعی زمین بتا کر کم اسٹامپ ڈیوٹی لگانے کے معاملے میں رامپور انتظامیہ نے انہیں 1.68 کروڑ روپئے کی وصولی کا نوٹس بھیجا ہے۔ یہ نوٹس انہیں ہردوئی جیل میں بھیجا گیا ہے جس میں وہ قید ہیں۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:40:22
بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، آر جے ڈی کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی اور ہیما یادو جمعہ کو ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لینے کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں پیش ہوئیں۔ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور ہیما یادو کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر اگلی تاریخ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی اگلی سماعت 28 فروری کو ہوگی ، جس میں عد
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:37:56
کانگریس لیڈران مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی ذات کی بنیاد پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے بعد اب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی پی ایم مودی پر ان کی ذات کو لے کر تنقید کی ہے۔ کھرگے نے کہا کہ پی ایم مودی کو سڑکوں پر احتجاج کیے بغیر او بی سی کیٹیگری کا درجہ مل گیا ہے، وہیں ملک کے کروڑوں لوگ او بی سی کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:35:07
بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے 11 مجرموں میں سے ایک خودسپردگی کے 15 دن بعد 5 دن کی پیرول پر باہر آ گیا ہے۔ نیوز پورٹل ‘اے بی پی لائیو ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق بدھ (7 فروری) کو مجرم پردیپ مودھیا اپنے سسر کی موت کے بعد گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی پانچ دن کی پیرول پر جیل سے باہر آیا اور داہود ضلع میں اپنے آبائی گاؤں رندھیک پور پہنچا۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:32:43
دہلی این سی آر اور شمالی ہند میں گزشتہ 2-3 دنوں سے بھلے ہی سردی سے تھوڑی راحت محسوس کی جا رہی ہو لیکن یہ پوری طرح سے ختم نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ 13 سے 14 فروری کے درمیان بارش کے بعد سردی میں ایک بار پھر شدت آ سکتی ہے۔
View more
Fri, 09 Feb 2024 20:29:49
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی اور دہلی پولیس کے نوٹس پر ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy