ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور پولیس کا نیشنل ہائی وے 66 پر اسپیڈ چیکنگ ڈرائیو، اسپیڈ ریڈار گن سے گاڑیوں کی رفتار جانچی گئی

مرڈیشور پولیس کا نیشنل ہائی وے 66 پر اسپیڈ چیکنگ ڈرائیو، اسپیڈ ریڈار گن سے گاڑیوں کی رفتار جانچی گئی

Sat, 18 Jul 2026 19:39:05    S O News
مرڈیشور پولیس کا نیشنل ہائی وے 66 پر اسپیڈ چیکنگ ڈرائیو، اسپیڈ ریڈار گن سے گاڑیوں کی رفتار جانچی گئی

بھٹکل، 19 جولائی (ایس او نیوز): نیشنل ہائی وے 66 پر بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے مقصد سے مرڈیشور پولیس نے ہفتہ کے روز مرڈیشور میں نیشنل ہائی وے 66 پر ایک مقام پر خصوصی اسپیڈ چیکنگ مہم چلائی۔ اس دوران اسپیڈ ریڈار گن (Speed Radar Gun) کی مدد سے شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں کی رفتار کی جانچ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا اور تیز رفتاری کے رجحان پر قابو پانا ہے، کیونکہ قومی شاہراہ پر پیش آنے والے متعدد جان لیوا حادثات کی ایک بڑی وجہ اوور اسپیڈنگ ہے۔

مرڈیشور پولیس نے بتایا کہ اس نوعیت کی اسپیڈ چیکنگ مہم آئندہ بھی کسی بھی وقت اچانک (رینڈم) چلائی جا سکتی ہے۔ اس لیے تمام ڈرائیور حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ گاڑیاں چلائیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کریں، کیونکہ غیر محتاط ڈرائیونگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ محفوظ رفتار اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہی حادثات میں کمی لانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

Click here for report in English 


Share: