Wed, 16 Oct 2024 08:40:47
الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3:30 بجے دو ریاستوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے، اس سے پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بی جے پی حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں پر سخت حملہ کیا ہے۔ ان کی پوسٹ میں خاص طور پر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر بڑے کاروباری گروپوں کو زمین اور دیگر وسائل کی فراہمی کو ہدف بنایا گیا ہے۔
View more
Wed, 16 Oct 2024 08:36:46
وقف ترمیمی بل 2024 کے لیے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگ کا آج لگاتار دوسرے دن اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے بائیکاٹ کر دیا۔
View more
Wed, 16 Oct 2024 08:32:54
دہلی اور پورے این سی آر میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے اور حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرے کے نشان کو عبور کر چکا ہے۔ خاص طور پر نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے زیادہ ہو چکا ہے، جو ایک سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی حکومت نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 16 Oct 2024 08:28:36
الیکشن کمیشن آج مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے والا ہے۔ انتخابات سے پہلے حکومت کی جانب سے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کئی پرکشش اسکیموں اور مراعات کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں خواتین کو ماہانہ 2000 روپے نقد امداد اور ٹول ٹیکس میں چھوٹ شامل ہیں۔ ان اقدامات کو چیلنج کرتے ہوئے منگل کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی، جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے حکومت اور ا
View more
Tue, 15 Oct 2024 20:08:06
آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی اپیل پر لوگوں نے گھروں میں رہ کر بند کو مکمل طور پر کامیاب بنایا۔
View more
Tue, 15 Oct 2024 13:16:52
پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔
View more
Mon, 14 Oct 2024 22:21:36
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
View more
Mon, 14 Oct 2024 22:02:48
مدھیہ پردیش میں نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بھوپال پولیس کرائم برانچ نے اس معاملے میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ ملزمین نہ صرف نقلی نوٹ بنانے کا کام کرتے تھے بلکہ انہوں نے نقلی نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی ٹھگی کرنے کے معاملے کو بھی انجام دیا تھا۔
View more
Mon, 14 Oct 2024 21:58:34
معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے پچاسوں برس گذر جانے کے باوجود زمینات کے تعلق سے تنازعات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy