Sun, 13 Oct 2024 19:05:56
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے یہ سفارش کی ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مدرسہ بورڈز کی مالی امداد بند کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے ایک خط میں، این سی پی سی آر کے چیئرمین پریانک کانونگو نے الزام عائد کیا کہ مدارس مسلم بچوں کو رسمی تعلیم سے محروم کر رہے ہیں اور ان کی بندش کا مطالبہ کیا۔ کان
View more
Sun, 13 Oct 2024 18:53:07
بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر میں پوجا کی گئی اور شیواجی مہاراج کے مجسمے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
View more
Sun, 13 Oct 2024 18:47:55
بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ان کے کنبے میں گہرے افسوس کا ماحول چھا گیا ہے۔
View more
Sun, 13 Oct 2024 18:41:52
شرد پورنیما کے موقع پر جب چاند کی ٹھنڈی شعاعیں تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی، تو وہ چمک اٹھیں گے۔ تاج محل کے شائقین اس شاندار منظر کے منتظر رہتے ہیں اور اس کو دیکھنے کے لیے پورے سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جب قیمتی پتھر اپنی چمک بکھیرتے ہیں، تو یہ منظر دیکھنے والے سیاح ہر بار کی طرح اس بار بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اس سال شرد پورنیما کے دوران 15 سے 19 اکتوبر تک ت
View more
Sun, 13 Oct 2024 17:59:29
این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، حملہ آوروں نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس میں سے بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں۔ سینے میں گولی لگنے کے بعد وہ فوراً گر گئے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کے بعد نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس لیلاوتی اسپتال پہنچے اور واقعے
View more
Sun, 13 Oct 2024 17:53:10
تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔
View more
Sun, 13 Oct 2024 17:47:27
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے والے 90 ایم ایل ایز میں سے 70 فیصد سے زیادہ نے کم از کم گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، جبکہ ان میں سے تین کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی موجود ہے۔ غیر سرکاری تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تینوں ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈر ایم ایل اے کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ اس کے عل
View more
Sun, 13 Oct 2024 17:24:19
سپریم کورٹ پیر کو دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے دائر ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بینچ 14 اکتوبر (پیر) کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔
View more
Sun, 13 Oct 2024 17:02:39
ہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ہفتہ کے روز ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں گرفتار ایم پی انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے پہلے انہیں 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی گئی تھی، تاہم یکم اکتوبر کو یہ مدت مزید 10 دن کے لیے بڑھائی گئی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy