Tue, 08 Sep 2020 18:06:34
ایرانی پاسداران انقلاب جہاں ایک طرف اندرون اور بیرون ملک عسکری کارروائیواں میں پیش پیش ہے وہیں پاسداران انقلاب اندرون ملک انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی سماجی آزادیوں میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج مقامی سرچ انجن کی تیاری کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپس کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔
ایران میں مقامی سطح پر
View more
Tue, 08 Sep 2020 17:58:00
مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے تیل اور گیس کی تلاش کے اقدامات کے بعد یونان اور ترکی میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یونان کی حکومت نے ترکی کے ساتھ کشیدگی کے جلو میں جدید اسلحہ خریدنے، فوج کو جدید ترین اسلحہ اور جنگی آلات فراہم کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔ یونان کی حکومت نے ملک میں موجود دفاعی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی منصوبہ کی ہے۔
یونان سنہ 2018 میں تیسرے بین الاقوامی اق
View more
Tue, 08 Sep 2020 17:54:18
حال ہی میں مصری حکام نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک مفرور لیڈر محمود عزت کی گرفتاری کے بعد تنظیم کی اندرون اور بیرون ملک سرگرمیوں کے بارے میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
محمود عزت کئی سال سے مصر میں روپوش رہے۔ گرفتاری سے قبل تک وہ اخوان کے قائم مقائم مرشد عام کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ محمود عزت کو 'اخوان کا بلیک باکس' کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ان کے پاس
View more
Tue, 08 Sep 2020 17:17:37
پنجاب میں انسداد دہشتِ گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) نے اسلامی مہینے محرم میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں 87 علما کے خلاف مقدمے کے اندراج کے علاوہ کئی کو نقصِ امن کے پیشِ نظر گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔یہ کارروائی پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پر کارروائی کا اختیار سی ٹی ڈی کو بھی دیا گیا ہے۔بعض علمائے کرام نے سی ٹی ڈی کو یہ اختیار دی
View more
Tue, 08 Sep 2020 17:03:47
عالمی ماہرین نے پاکستان میں آئندہ 27 سال کے دوران بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے یہ منصوبے عالمی سطح پر بجلی کی پیداوار سے متعلق اُصولوں پر پورا نہیں اُترتے۔
رواں برس وزارتِ توانائی کے ادارے 'نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی' نے 2047 تک ملک میں بجلی کی متوقع طلب کے پیشِ نظر ایک طویل المدتی منصوبہ پیش کیا تھا۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 17:01:05
سعودی عرب کی ایک عدالت نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کیس میں سزا یافتہ آٹھ مجرموں کی سزاؤں کو سات سے 20 برس قید میں تبدیل کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے پیر کو اپنے ایک حکم میں پانچ مجرموں کو 20 برس قید، ایک کو 10 برس اور دو مجرموں کو سات برس قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تاہم کسی بھی مجرم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے دسمبر 2019 میں جمال خشوگی کے قتل کے
View more
Tue, 08 Sep 2020 11:32:59
21 ستمبر سے شروع ہونے والے ریاستی لجس لیچر اجلاس کے دوران بی جے پی حکومت کو گھیرنے کے لئے اپوزیشن کانگریس کی طرف سے 1200 سوالات پیش کئے گئے ہیں۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 10:40:58
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے میڈیا میں ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کی رپورٹ پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا ہے۔ واضح رہے میڈیا میں 30190 اہلکاروں کے لیے وی آر ایس کی رپورٹ آئی ہے۔
View more
Tue, 08 Sep 2020 10:35:58
ملک میں مذہبی شدت پسند عناصر کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو گھیر گھیر کر مارنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حال ہی میں بریلی میں چوری کا الزام لگاکر باسط علی نامی نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارار گیا تھا اور اب دہلی سے وابستہ کیب ڈرائیور آفتاب عالم کو سواری بن کر یوپی میں قتل کرنے کی واردات انجام دی گئی ہے۔ مقتول ڈرائیور کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ قتل کرنے سے پہلے آفتاب پ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy