Sun, 18 Feb 2024 13:09:30
منی پال کے ایک کالج میں امتحان کے دوران موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ایک طالب علم نے المناک طور پر اپنے کلاس روم سے چھلانگ لگا کرخود کشی کر لی۔
View more
Sun, 18 Feb 2024 08:00:07
وزیر اعلی سدارامیا نے جمعہ کو ریاست میں اپنا پندرہواں ریاستی بجٹ پیش کیا جو پچھلے سال کے مقابلہ 46,636 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ سال برائے 25-2024 کے ریاستی بجٹ کا حجم 3,71,383 کروڑ روپئے کا ہے جبکہ پچھلے سال انہوں نے 3,27,747 کروڑ کا بجٹ پیش کیا تھا
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:27:28
این سی پی اراکین اسمبلی کی اہلیت معاملے میں مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انھوں نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی قرار دیا ہے۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ اجیت پوار کے پاس 41 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے جو کہ اکثریت میں ہیں، اس لیے اصل این سی پی اجیت پوار کا گروپ ہی ہے۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:22:46
کسانوں کے دہلی مارچ کے درمیان یہ خبر ان کے لیے راحت بھری ہو سکتی ہے کہ ہریانہ کی سب سے بڑی کسان تنظیم بھارتیہ کسان یونین (چڈھونی) نے نہ صرف ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ 17 فروری کو تحصیل سطح پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ کسان تنظیم کسانوں کے دہلی چلو مارچ سے خود کو علاحدہ رکھے ہوئے تھی۔ اب اس کے کھل کر میدان میں آنے سے تحریک چلا رہے کسانوں کو مضبوطی حاصل ہوگی۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:20:12
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ واقع سندیش خالی میں ہنگامہ کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں آج اپنا شدید رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’سندیش خالی میں آر ایس ایس کا گھر ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’سندیش خالی میں ہنگامہ کے پیچھے ای ڈی کا ہاتھ ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے شاہجہاں کو نشانہ بنا کر سندیش خالی میں گھس کر ماحول خراب کیا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’سند
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:17:21
ہندوستان کی سابق خاتون ریسلر ساکشی ملک نے ایک بار پھر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ ساکشی ملک نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے تمام ساتھیوں کو جلد از جلد برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسا نہ کئے جانے کی صورت میں انہوں نے کہا ہے کہ دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ ساکشی نے برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر بنائے جانے ک
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:13:39
آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 3.40 لاکھ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی تعیناتی سے متعلق اجازت دینے کا مطالبہ مرکزی وزارت داخلہ سے کیا ہے۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے ساتھ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں سی اے پی ایف اہلکاروں کا مطالبہ الیکشن کمیشن نے وزارت
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:10:54
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو عدالتی حراست میں رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ قبل ازیں، انہیں دوپہر دو بجے کے قریب پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے پہلے ہی ان کی عدالتی حراست میں 22 فروری تک توسیع کی جا سکی تھی۔ ای ڈی نے سورین سے مسلسل 13 دنوں تک پوچھ گچھ کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy