Thu, 29 Feb 2024 10:59:00
راجیہ سبھا انتخاب کا نتیجہ ظاہر ہونے کے بعد و دھان سودھا کے لاؤنج میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے والے کانگریس امیدوار ڈاکٹر سید نصیر حسین کے حامیوں نے جشن منایا۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:58:45
راجیو گاندھی قتل معاملے میں مجرم قرار دیے گئے ٹی ستھیندر راجہ عرف سنتھان کا بدھ کے روز ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت کی ناسازی کے سبب اسے تمل ناڈو کے چنئی واقع راجیو گاندھی جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے ڈین ای تھیرانی راجن کا کہنا ہے کہ سنتھان کا یہاں لیور فیل ہونے کے بعد علاج چل رہا تھا، لیکن آج صبح 7.50 بجے اس کی موت ہو گئی۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:55:46
سپریم کورٹ نے انسداد منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) سے متعلق ایک ایسا تبصرہ کیا ہے جو کئی سیاسی لیڈران کی مصیبتیں بڑھانے والا ہے۔ منگل کے روز ایک معاملے کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں اگر کوئی جانچ بیٹھتی ہے اور ای ڈی کسی کو سمن جاری کرتی ہے تو اس سمن کا احترام کرنا اور جواب دینا لازمی ہے۔ سپریم کورٹ نے پی ایم ایل اے کی دفعہ 50 کی تشریح کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:52:40
سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ای ڈی کی کارروائی اور ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر بدھ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس ایس جسٹس چندر شیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:50:11
مدھیہ پردیش میں بارش اور اولے گرنے کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نقصانات کے سروے کا حکم دیا ہے، جبکہ کانگریس نے متاثرہ کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ جب تک سروے کی حتمی رپورٹ آئے گی بہت دیر ہوچکی ہوگی اس لیے حکومت متاثرہ کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:47:19
لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی ایس پی لیڈر اور اعظم گڑھ سے لوک سبھا انتخابات کے امیدوار رہے شاہ عالم عرف گڈو جمالی سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ جمالی کے ایس پی میں شامل ہونے پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ان کا خیرمقدم کیا۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:44:47
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے اگنی پتھ اسکیم کے حوالے سے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف ایم ایم نروانے کی کتاب 'فور اسٹارس آف ڈیسٹینی' پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ کتاب اب بازار میں دستیاب نہیں ہے۔ سابق آرمی چیف نروانے نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اگنی پتھ اور اگنی ویر اسکیم غلط ہے۔ ادھیر رنجن چودھری کے مطابق حکومت اس اسکیم کے ذریعے فوج میں تقسیم پیدا
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:41:20
زمین کے بدلے نوکری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں راؤز ایونیو کورٹ نے لالو یادو کے خاندان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں لالو یادو کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، ان کی بیٹی میسا بھارتی، ہیما یادو اور ہردیانند چودھری کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ منی لانڈرنگ سے متعلق اس معاملے میں، راؤز ایونیو کورٹ نے چاروں لوگوں کو شرائط کے ساتھ باقاعدہ ضمانت دی ہے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 19:36:27
ماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخاب کے دوران کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی کے بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کے بعد کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھرگے نے بی جے پی پر اپوزیشن پارٹیوں کو توڑنے کا الزام لگا یا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارٹیوں کی حکومتوں کو اسی طرح غیرمستحکم کیا جاتا رہا تو ملک میں جمہوریت ختم ہو جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy