Fri, 09 Sep 2016 17:00:53
فرانس میں حکام کے مطابق پہاڑی سلسلے ایلپس میں کیبل کاریں خراب ہونے کی وجہ سے پھنس جانے والے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔یہ امدادی آپریشن جمعرات کی شب کیبل کار میں گزارنے والے 33افراد کو بحفاظت نکالے جانے کے بعد مکمل ہوا ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:57:12
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کیا ہے جو کہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔یہ اعلان شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ملک میں جوہری تجربوں کے ایک مقام پر محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کے کئی گھنٹے بعد کیا۔جمعے کی صبح شمالی کوریا میں 5.3شدت کا زلزلہ آیا تھا
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:55:06
یمن میں آئینی حکومت کے خلاف برسرجنگ ایران نواز حوثی باغیوں کی تازہ تصاویر سامنے آئی جن میں انہیں ایران کی طاقت ور فورس پاسداران انقلاب کی وردی کے مشابہ یو نیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی اور یمن کی سرحد پرسعودی فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے حوثی باغیوں کی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ان تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول حوثی باغیوں نے پاسداران انقلاب کی طرز کے سبزی مائل رنگ کے یونیفام پہن
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:53:37
اسرائیلی اخبارات نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد سرحد پر زیرزمین اور سطح زمین پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔اسرائیل کے عبرانی اخبارہارٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ارب شیکل کی لاگت سے شروع کیے گئے دیوار کے پروجیکٹ پر کام پہلے بھی جاری تھا مگر اب اس میں تیزی لاگئی گئی ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:50:54
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے تین فلسطینیوں کو 10، 11اور 12سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ صہیونی فوج نے رام اللہ اور جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں 41سالہ سمیر معالی کو 11سال قید کے بعد رہا کیا ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:49:10
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی سگے بھائیوں محمد البلبول اور محمود البلبول نے صہیونی سپریم کورٹ کی طرف سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:47:08
ہالینڈ کے رکن اور لیبر پارٹی کے سرکردہ رہنما ٹوھن کوزو کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استقبال سے انکار اورانہیں مصافحے سے گریز پر صہیونی ریاست میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے نیتن یاھو سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے کو صہیونی دشمن وزیراعظم کی توہین قرار دیا ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:44:10
امریکی دفاعی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خصوصی کارروائیاں کرنے پر مامور افواج نے گذشتہ ماہ کابل میں امریکی یونیورسٹی سے اغوا ہونے والے دو پروفیسروں کو چھڑانے کے لیے کارروائی کی۔پینٹاگان کے پریس سکریٹری، پیٹر کوک نے کہا ہے کہ بچاؤ کے اس مشن کی منظوری وزیر دفاع ایش کارٹر نے دی تھی، جس کا اختیار صدر نے دیا تھا۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 16:42:15
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بوگی پٹڑی سے مکمل طور پر اتر گئی جب کہ دیگر دو بوگیاں جزوی طور پر پٹڑی سے ہٹ گئیں۔اسپین کے شمال مغرب میں جمعہ کو ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، جس سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔پرتگال جانے والی اس ریل گاڑی پر لگ بھگ 60افراد سوار تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy