ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    جنگ بندی معاہدے کا آغاز پیر کا سورج ڈوبتے ہی ہو جائے گا

    جنگ بندی معاہدے کا آغاز پیر کا سورج ڈوبتے ہی ہو جائے گا

    Sat, 10 Sep 2016 16:49:15 
    سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مذاکرات کے بعد امریکہ اور روس نے شام میں 12ستمبر کو غروب آفتاب سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں طے کیا گیا ہے کہ باغیوں کے کنٹرول میں مخصوص علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی۔
    حج نے بچھڑے فلسطینی خاندان کو17سال بعد ملا دیا

    حج نے بچھڑے فلسطینی خاندان کو17سال بعد ملا دیا

    Sat, 10 Sep 2016 16:43:18 
    ستم رسیدہ فلسطینیوں کی المناک داستانوں میں شہادت اور اسیری کے ساتھ جلاوطنی اور غریب الوطنی کا عذاب بھی شامل ہے جس نے ان گنت فلسطینی خاندانوں کو منتشر کرکے افراد خانہ کو ایک دوسرے سے دور کررکھا ہے۔
    حُجاج کرام یومِ ترویہ گزارنے کے لیے منیٰ میں

    حُجاج کرام یومِ ترویہ گزارنے کے لیے منیٰ میں

    Sat, 10 Sep 2016 16:39:31 
    ہفتے کے روز مناسک حج کے آغاز پر لاکھوں عازمین ’’یوم ترویہ‘‘گزارنے کے لیے منی کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ وقوف عرفہ کے دن سے ایک روز پہلے ہوتا ہے۔سعودی وزارت حج کے نائب وزیر حسین الشریف نے بتایا کہ 70فی صد سے زیادہ عازمین حج منیٰ پہنچ چکے ہیں۔
    مجاہدین خلق تنظیم مکمل طور عراق سے یورپ کوچ کر گئی

    مجاہدین خلق تنظیم مکمل طور عراق سے یورپ کوچ کر گئی

    Sat, 10 Sep 2016 16:35:25 
    اقوام متحدہ اور ایرانی مزاحمت کی قومی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے قریب ’’لبرٹی‘‘کیمپ میں مقیم ایرانی حزب اختلاف کی آخری کھیپ بھی جمعے کے روز عراق سے یورپ روانہ ہو گئی ہے۔
    مغرب نے حج کوانسانی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا،اسلام فوبیا کا شکار مستشرقین فلسفہ حج کے سامنے لاجواب

    مغرب نے حج کوانسانی رواداری کی بہترین مثال قرار دیا،اسلام فوبیا کا شکار مستشرقین فلسفہ حج کے سامنے لاجواب

    Sat, 10 Sep 2016 15:57:51 
    اسلامی انتہا پسندی، دہشت گردی اور شیعہ ، سنی مسلکی اختلافات کے نتیجے میں دنیائے اسلام میں جاری کشت وخون کے نتیجے میں جہاں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں منفی سوچ کے فروغ میں اضافہ ہوا ہے وہیں حج اس باب میں ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے جس نے مغرب کو بھی اسلامی رواداری کو تسلیم کرنے پرمجبور کیا ہے۔
    امریکا اور روس شام میں مربوط حملے کریں گے:لاؤروف

    امریکا اور روس شام میں مربوط حملے کریں گے:لاؤروف

    Sat, 10 Sep 2016 15:52:05 
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے جمعے کی شام اعلان کیا ہے کہ امریکا اور روس شام میں مجوزہ جنگ بندی قائم رہنے کی صورت میں مشترکہ کوآرڈینیشن سے حملوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ بیان تنازع کے حوالے سے روسی امریکی منصوبے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
    ایرانیوں اور سعودیوں کے درمیان خون کے سمندر ہیں:خامنہ ای 

    ایرانیوں اور سعودیوں کے درمیان خون کے سمندر ہیں:خامنہ ای 

    Sat, 10 Sep 2016 15:48:53 
    ایران کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف معاندانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسے قبل حج کو سیاست سے آلودہ کرنے اور اس کو فرقہ وارانہ نعروں کے پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد تہران میں مُلائی نظام نے اپنے شہریوں کو رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔
    گھوٹالوں کے ملزم پرنسپل کیخلاف جلد کارروائی کرے پولیس انتظامیہ: کارواں

    گھوٹالوں کے ملزم پرنسپل کیخلاف جلد کارروائی کرے پولیس انتظامیہ: کارواں

    Sat, 10 Sep 2016 15:39:30 
    ملت کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد پر جمعہ کی شام لہریاسرائے تھانہ میں 45لاکھ رقم کے غبن کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ملت کالج کے موجودہ پرنسپل کی جانب سے داخل تحریری شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ملت کالج کے پرنسپل نے لکھا ہے کہ مشتاق احمد کے خلاف بدعنوانی کی جانچ چل رہی ہے ۔
    ایران میں افغان مہاجرین سے حیوانوں جیسا سلوک،نسلی تعصب نے ایرانیوں کو اندھا کردیا

    ایران میں افغان مہاجرین سے حیوانوں جیسا سلوک،نسلی تعصب نے ایرانیوں کو اندھا کردیا

    Sat, 10 Sep 2016 15:33:17 
    ایرانی رجیم ایک طرف ایران میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو دوسرے ملکوں میں پراکسی جنگوں کا ایندھن بنانے میں سرگرم ہے اور دوسری جانب نہتے افغان مہاجرین کو جیلوں میں ڈال کر ان سے غیر انسانی سلوک کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری ہے۔ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے شیراز نامی شہر کے ایک حراستی مرکز میں ڈالے گئے افغان مہاجرین کی لرزہ خیز تصاویر سوشل میڈیاپر شائع ہوئی ہیں۔