Fri, 09 Sep 2016 16:27:22
ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف ہلری کلنٹن نے قومی سلامتی سے متعلق ٹی وی پر نشر ہونے والے مباحثوں کے بعد ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹرمپ ریاست اوہائیو میں شہر کلیولینڈ کے ایک اسکول پہنچے اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو اس مباحثے میں کلنٹن کی کارکردگی نے مزید شواہد پیش کر دیے ہیں کہ وہ کمانڈر انچیف بننے کی اہل نہیں
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:59:57
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی دیگر ان گنت اقسام میں ایک یہ بھی ہے کہ قابض صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کومزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں ماورائے عدالت قتل کے بعد ان کے جسد خاکی کو کئی کئی ماہ تک سرد خانوں میں پھینک دیتی ہے، جہاں ان کے جسم گلتے سڑتے رہتے ہیں۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:56:12
شام میں فتح الشام محاذ کے ملٹری کمانڈر ابو عمر سراقب کو حلب میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ ابو عمر سراقب فتح الشام محاذ جو ماضی میں القاعدہ سے وابستہ اور النصرہ محاذ کے نام سے مشہور رہی ہے، کے جنرل ملٹری کمانڈر تھے۔ انہیں اتحادی فوج کے ایک جنگی طیارے نے حلب میں نشانہ بنایا۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:53:10
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اگراسرائیل نے عالمی سلامتی وکونسل کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو عرب لیگ اس کی پوری قوت سے مخالفت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کونسل میں رکنیت کا راستہ روکے گی۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:50:07
ہندوستان کے سابق فٹ بال کپتان پرسون بنرجی نے آج یہاں کہا کہ جمناسٹک میں ہندوستان کی پہلی خاتون اولمپین دیپا کرماکر کو ملک کا برانڈ ایمبیسڈر بنا دینا چاہئے۔دیپا ریو اولمپکس میں چوتھے مقام پر رہی تھی۔بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وہ ملک کی ’’گولڈن گرل‘‘ہے
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:48:54
بی سی سی آئی نے ’’کروا چوتھ‘‘تہوار کی وجہ سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہونے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کو 19اکتوبر کے بجائے 20اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا۔بی سی سی آئی کے سینئر افسر اور ڈی ڈی سی اے کے نائب صدر سی کے کھنہ نے اس کی تصدیق کی کہ بی سی سی آئی نے ان کا اصرار قبول کر لیا ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:46:28
ہندوستان کی تیراک چمپئن بھکتی شرما نے لوگوں سے کو آن لائن اسٹیج کے ذریعے مالی مدد مانگی ہے تاکہ وہ 2020ٹوکیو اولمپکس میں اپنی قسمت آزما سکے۔وہ اٹاکرٹک ہند میں ایک ڈگری درجہ حرارت میں 52منٹ میں 1.4میل دور تیرکر عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:44:31
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹی20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 135رنز سکور کئے۔
View more
Fri, 09 Sep 2016 15:41:46
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریو اولمپکس کے دوران لُوٹے جانے کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے امریکی تیراک رائن لوکٹی کو دس ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔یو ایس ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ یہ پابندی امریکہ کی اولمپک کمیٹی اور قومی سوئمنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے عائد کی گئی ہے تاہم ان اداروں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy