Sun, 11 Sep 2016 23:32:50
سعودی عرب کی حکومت میں شامل وزراء اور دیگر افسران کی شبانہ روز محنت اور ویژن 2030ء کی کامیابی کے لیے جاری کوششیں عالمی سطح پر زیربحث آنے لگی ہیں اور سعودی وزراء کی محنت کو دنیا بھر میں ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر سفارتی حلقوں میں بھی سعودی وزراء کی دن رات محنت اور کام میں ان کی لگن کے چرچے ہیں۔
View more
Sun, 11 Sep 2016 20:57:14
قریبی سیاحتی مقام آفسر کونڈا سمندر میں ڈوب کر تین انجینرنگ طلبا ہلاک ہوگئے،جن کی شناخت بنگلور آر وی انجینرنگ کالج کے طلبا موہن (21)، تیجس (22) اور چیتن (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2016 20:45:22
تیز رفتار بائک بے قابو ہوکر سڑک پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سواردونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، یہ حادثہ سرسی ۔ ہبلی شاہراہ پر اتوار کو پیش آیا۔
View more
Sun, 11 Sep 2016 15:01:07
یہاں تعلقہ کے صدیق اسٹریٹ میں بکروں کی منڈی پرآوارہ کتوں کے حملے میں 13 بکروں کو چیر پھاڑ کر ہڑپ کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جبکہ بچے ہوئے دو بکروں کی حالت بھی نازک ہے۔
View more
Sat, 10 Sep 2016 17:06:28
امریکہ اور روس نے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں شام میں جنگ بندی کے ایک پیچیدہ معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت 12ستمبر کو غروب آفتاب کے ساتھ ہی اس پر عمل درآمد ایسے وقت شروع ہو گا جب مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہوں گے۔
View more
Sat, 10 Sep 2016 17:04:57
پاکستان سے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں رواں سال جولائی سے غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
View more
Sat, 10 Sep 2016 17:02:23
القاعدہ نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف دہشت گرد گروپ میں شمولیت اختیار کریں، ایسے میں جب ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگان پر 11ستمبر 2001ء کے مہلک حملوں کی پندرہویں برسی منائی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Sep 2016 17:00:36
امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کوریا کی جانب سے جمعہ کو کیے جانے والے جوہری تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقائی سلامتی، اور بین الاقوامی امن اور استحکام کو لاحق ایک شدید خطرہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات نے اس ملک کے الگ تھلگ اور غریب عوام کو مزید پیچھے دھکیلا ہے، جو جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل صلاحیتوں
View more
Sat, 10 Sep 2016 16:58:06
فرانسیسی حکام کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار کی گئی تینوں خواتین نے پیرس میں گاردے لیوں ریلوے اسٹیشن اور مضافات میں بھی ایک اسٹیشن پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔فرانس میں حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے خواتین دہشت گردوں کے اس ایک سیل کو ختم کر دیا ہے جو شام سے شدت پسند گروپ داعش کی ہدایت پر بنایا گیا تھا اور فرانس میں ایک حملے میں مبینہ منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy