Mon, 29 Jul 2024 17:42:29
شرد پوار گروپ کی ایک عرضی پر سپریم کورٹ نے آج اجیت پوار اور ان کے 40 اراکین اسمبلی کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا ہے۔ دراصل شرد پوار گروپ نے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے اس فیصلے کو چیلنج پیش کیا ہے جس میں نائب وزیر اعلیٰ کی قیادت والے گروپ کو حقیقی این سی پی قرار دیا گیا تھا۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:39:01
اتر پردیش کانگریس کے صدر اجئے رائے نے اتوار کو لکھنؤ کانگریس ہیڈکوارٹر میں شکایتی باکس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کو کانگریس نے عوامی شکایات کے ازالے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:33:31
اتر پردیش کے غازی پور پارلیمانی حلقہ سے منتخب رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو آج الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ایک بڑی راحت ملی ہے۔ کرشنانند قتل معاملے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت ملی سزا کو ہائی کورٹ نے منسوخ کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:28:58
دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس کوچنگ سینٹر بیسمنٹ حادثہ معاملے میں دہلی پولیس نے مزید 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو پولیس نے کوچنگ سینٹر کے مالک اور کوآرڈینیٹر کو گرفتار کیا تھا۔ ان 5 ملزمین کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں گرفتار ملزمین کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے ایم سی ڈی کو بھی نوٹس جاری کرنے کے بارے میں کہا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:24:39
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی ای ڈی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:19:29
سینٹرل بیورو اف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پیر کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر ملزمین کے خلاف مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:16:40
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت 5 اگست تک ملتوی ہو گئی ہے۔ منیش سسودیا نے اپنی ضمانت میں اپنے گزشتہ 16 ماہ جیل میں بند رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت طلب کی ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:13:15
آج لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ بجٹ 25-2024 پر اپنی بات رکھتے ہوئے پرزور انداز میں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کو ہدف تنقید بنایا۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 17:09:39
یوپی اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ سماجوادی پارٹی کے ارکان اسمبلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آگئے۔ وہ اپنے ہاتھوں میں تختیاں و پوسٹر وغیرہ اٹھائے ہوئے تھے۔ اسپیکر نے انہیں ہنگامہ نہ کرنے کے لیے کہا مگر ایم ایل ایز نہیں رکے۔ وہ خشک سالی، سیلاب، بجلی کی کٹوتی اور کسانوں کے مسائل پرنعرے بازی کرتے رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy