Wed, 27 Nov 2024 19:21:04
پیر کو لوک سبھا میں حکومت نے جو اعداد و شمار پیش کیے، ان کے مطابق 2019 سے 2022 کے درمیان 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں تقریباً 317 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات، پنکج چودھری نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2019 سے 2018 کے دوران 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی تعداد 21,865 ملین تھی، جبکہ 2023 سے 2022 کے درمیان یہ تعداد بڑھ کر 91,110 ملین ہو گئی، یعنی اس دوران جعلی نوٹوں میں 316 فیصد
View more
Wed, 27 Nov 2024 19:04:42
ایک طرف پارلیمنٹ میں سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے پر ہنگامہ برپا ہے، تو دوسری طرف بہار اسمبلی میں ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے خلاف اپوزیشن کا شدید احتجاج جاری ہے۔ بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے دن (27 نومبر) اپوزیشن اراکین اسمبلی وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے نظر آئے، جس کے نتیجے میں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اس معاملے پر اپنی خام
View more
Wed, 27 Nov 2024 18:40:04
پرتھ ٹیسٹ میں ہندوستان کی 295 رنز کی شاندار فتح کے بعد آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو بڑا فائدہ پہنچا۔ جسپریت بمراہ نے اس کامیابی کے دوران 8 وکٹیں حاصل کیں اور دوبارہ دنیا کے نمبر 1 ٹیسٹ بولر بن گئے۔ بمراہ نے دو درجے ترقی کی اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 18:32:28
اتر پردیش کے سنبھل میں حالیہ تشدد کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ہنگامہ برپا کر دیا جس کے نتیجے میں لوک سبھا کی کارروائی جمعرات صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور حکومت سے فوری طور پر جواب طلب کیا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 18:02:01
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں عائد الزامات نے ہندوستانی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں آج بھی اس معاملے کو لے کر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما مسلسل پارلیمنٹ میں اڈانی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ کانگریس نے تو اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اتنے سنگین الزامات کے باوجود مودی حکومت اور تحقیقاتی ایجنسی
View more
Wed, 27 Nov 2024 17:48:09
کرناٹک، جو کبھی اپنی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لیے مشہور تھا، آج سیاسی بیانات، وقف بورڈ کے تنازعات، اور اقلیتوں کے حقوق پر سوالیہ نشانوں کی زد میں ہے۔ حالیہ دنوں میں کرناٹکا وشوا وکلیگا مٹھ کے سربراہ، کمارا چندر شیکھر ناتھا سوامی جی، کے متنازع بیان نے ریاست میں ہلچل مچا دی۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 17:36:56
تعلقہ کے مرڈیشور میں بستی سے اُتّر کوپّا کو جوڑنے والے روڈ پر آج بدھ صبح اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب نیشنل ہائی وے تعمیراتی کمپنی "آئی آر بی" کی جانب سے قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے مشینری لائی گئی، مگر مقامی افراد کی بڑی تعداد نے موقع پر جمع ہو کر اس تعمیراتی کام کی شدید مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ جب تک بستی سے اُترکوپّا جانے کی طرف نیشنل ہائی کو کراس کرنے کے مقام پر انڈر پاس
View more
Wed, 27 Nov 2024 13:45:00
آج (26 نومبر) یومِ آئین کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قدیم پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ایک خصوصی خطاب کیا۔ اس خطاب کے بعد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں کے اسپیکروں کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ صدر جمہوریہ کی تقریر اور آئین پر تفصیلی بحث کی جائے۔ ڈی ایم کے کے رکن پارلیمنٹ نے جہاں صدر جمہوریہ کی تقریر پر بحث کرنے کی درخواست کی، وہیں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور رکن پارلیمنٹ راہ
View more
Wed, 27 Nov 2024 13:40:00
اتر پردیش کی سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ڈاکٹروں کی موت ایک دردناک سڑک حادثے میں ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر قنوج کے تروہ علاقے میں پیش آیا۔ تمام متاثرہ افراد یونیورسٹی کے پی جی طلباء تھے، جو ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس سیفئی جا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور مخالف سمت میں آ کر ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy