Sat, 30 Nov 2024 11:26:11
کانگریس رکن اسمبلی ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کے روز جیند میں اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور اس دوران کہا کہ جولانا کو ترقی کے معاملے میں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر جب 'لاپتہ رکن اسمبلی کی تلاش' کے عنوان سے وائرل پوسٹر کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا، ’’میں جولانا میں ہوں، زندہ ہوں اور کہیں گمشدہ نہیں ہوں۔ میں ہمیشہ اپنے لوگوں کے بیچ ہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔ ایک مہینے میں کوئی گمشدہ
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:18:53
اڈانی گروپ کے معاملے پر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ مسلسل جاری ہے۔ اب کانگریس نے آندھرا پردیش سے متعلق مودی حکومت کے سامنے تلخ حقائق پیش کیے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ اڈانی گروپ کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انھوں نے کہا، ’’یہ حیران کن بات ہے کہ اڈانی گرین نے آندھرا پردی
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:12:43
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے خلاف ضلعی عدالت سے کہا کہ وہ جاری مقدمہ کو اُس وقت تک آگے نہ بڑھائے اور کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرے جب تک کہ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ نہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اُترپردیش کی ریاستی حکومت کو بھی ہدایت دی کہ علاقے میں امن و سکون برقرار رکھے۔
View more
Sat, 30 Nov 2024 11:02:44
دہلی کے پرشانت وہار میں 28 نومبر کو ہوئے دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ جمعہ کے روز پورے علاقے میں سنّاٹا چھایا رہا، اور بیشتر دکانیں بند رہیں۔ پولیس کی جانب سے جائے حادثہ کے قریب کچھ دکانیں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن دیگر دکانداروں نے بھی خوف کے باعث اپنی دکانیں نہیں کھولیں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں جائے حادثہ پر متحرک نظر آئیں، تاہم علاقے کے رہائشی زیادہ تر اپنے گھروں تک محدود رہ
View more
Sat, 30 Nov 2024 10:57:29
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ایک اہم میٹنگ جمعہ کے روز دہلی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کی۔ اس اجلاس میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، جئے رام رمیش سمیت کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر مایوسی نہ دکھانے کی اپیل کی اور پارٹی کو مضبوط ب
View more
Sat, 30 Nov 2024 10:52:55
کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ اور ووٹوں کی گنتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے۔ پارٹی نے انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ذاتی سماعت کی درخواست کی ہے اور ان بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 30 Nov 2024 10:48:17
مہاراشٹر کی شندے حکومت نے 28 نومبر کو ریاستی وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے فوراً جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ تاہم، حکومت نے اس معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حکم کسی انتظامی غلطی کی وجہ سے جاری ہوا تھا، جسے اب درست کر لیا گیا ہے۔
View more
Fri, 29 Nov 2024 18:24:57
قرض کی ادائیگی میں ناکامی سے دل برداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی،واردات جمعہ کی صبح شمس الدین سرکل کے قریب واقع ایک ہوٹل میں پیش آئی، جہاں وہ پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 19:14:26
کرناٹک حکومت نے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے گرہ لکشمی یوجنا کا آغاز کیا ہے، جو ملک بھر میں چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کی ایک اور کڑی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد غریب خواتین کو مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی مالی حالت کو بہتر بنا سکیں اور خود روزگاری کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ گرہ لکشمی یوجنا کے تحت ریاستی حکومت ہر ماہ 2000 روپے کی مالی امداد فراہم کرتی ہے، جو خواتین کو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy