Thu, 28 Nov 2024 13:33:16
سپریم کورٹ نے دیوگھر ہوائی اڈے کے معاملے میں بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ منوج تیواری اور نشی کانت دوبے کے خلاف ایف آئی آر رد کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی جھارکھنڈ حکومت کی درخواست پر بدھ کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ کی ڈویژن بنچ نے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو کچھ نکات پر جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 13:28:47
جھارکھنڈ آج اپنا 14واں وزیر اعلیٰ منتخب کرنے جا رہا ہے۔ ہیمنت سورین آج رانچی کے مورہابادی میدان میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب میں کانگریس کے راہل گاندھی، این سی پی کے شرد پوار، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ’انڈیا‘ اتحاد کے دیگر اہم رہنما شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اس اہم موقع پر موجود ہوں گے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 13:21:05
شمال مشرقی ریلوے نے کہرے کے باعث 22 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو یکم دسمبر سے 28 فروری تک منسوخ رہیں گی۔ اس کے علاوہ، کچھ ٹرینوں کے پھیروں میں کمی بھی کی گئی ہے تاکہ کہرے کے دوران ٹرینوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:49:18
'وقف (ترمیمی) بل 2024' کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی مدت کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا، اور اب اس فیصلے سے متعلق قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:43:31
سرسی اور کمٹہ کے ساتھ گھاٹ علاقے کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766Eتوسیعی کام کے پیش نظر 2 دسمبر 2024 سے 25 فروری 2025 تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:37:27
وینور پولیس اسٹیشن کے حدود میں برکاجے ڈیم کے پاس تیرنے کے لئے ندی میں اترنے والے تین طالب علم پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:22:22
پچیس سالہ ایئر انڈیا کی پائلٹ سرشٹی تولی ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 25 نومبر کو ان کی لاش ان کے کرائے کے فلیٹ میں لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ تولی نے اپنے بوائے فرینڈ کے مبینہ خراب رویہ سے تنگ آکر خودکشی کی ۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم ستائس سالہ بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 12:13:54
حالیہ دنوں میں تاریخی مساجد اور مزارات کے سروے کا معاملہ تیزی سے زیر بحث ہے۔ گیانواپی کیس کے بعد حال ہی میں سنبھل کی جامع مسجد کے سروے کا تنازعہ سامنے آیا، جس کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
View more
Thu, 28 Nov 2024 11:59:45
میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین جو اپنی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے ادا نہیں کر رہے یا کام میں غفلت برت رہے ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جول میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy