Wed, 18 Nov 2020 18:48:18
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سائبر سیکورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکورٹی کے ڈائریکٹر کرس کربز کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرس کربز کی جانب سے 2020کے انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے جاری حالیہ بیان درست نہیں ہے،کیوں کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں اور دھاندلی ہوئی؛لہٰذا سائبر سیکورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو ان کے منص
View more
Wed, 18 Nov 2020 18:08:30
امریکہ کے سابق صدر براک اوباما اپنی نئی کتاب ’اے پرامسڈ لینڈ‘ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں نیوی سیلز کے آپریشن میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ان کا خیال تھا کہ سب سے مشکل فون کال پاکستانی صدر آصف زرداری کو ہو گی، کیونکہ اس واقعے کے بعد ان پر پورے ملک سے دباؤ ہو گا کہ پاکستان کی سا لمیت کی تضحیک ہوئی ہے۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 17:52:38
پیر کے روز مقررہ تاریخ ختم ہونے سے پہلے، تقریباً 90 ہزار مردوں نے بوائے اسکاؤٹس آف امریکہ کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوے دائر کیے ہیں۔
ان مردوں نے اسکاؤٹ ماسٹرز اور اور دیگر لیڈروں پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں سے اکثر کیسزکا تعلق 60، 70 اور 80 کے عشروں سے ہے۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 17:48:18
جرمن کی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جرمنی اور یورپ کو اپنے دفاع کیلئے آئندہ کئی عشروں تک امریکہ اورنیٹو پر انحصار کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ جرمنی اور یورپ کو اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے, لیکن وہ آئندہ کئی عشروں تک اپنی سیکیورٹی کو امریکہ اور نیٹو کی مدد کے بغیر فراہم نہیں کر پائیں گے۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 17:41:32
امریکہ نے افغانستان اور عراق میں تعینات اپنے مزید فوجیوں کو جنوری کے وسط تک واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کرس ملر نے منگل کو پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کر دی جائے گی اور عراق میں بھی اسی عرصے تک امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہو گی۔
View more
Wed, 18 Nov 2020 11:10:17
کانگریس نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بازاروں کو محدود طورپر بند کرنے کی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وبا رکنے کے بجائے مزید پھیلے گی اس لئے بازاروں کو مکمل طورپر بند کیا جانا چاہئے۔
View more
Tue, 17 Nov 2020 19:59:04
بی جے پی کی رکن پارلیمان ریتا بہگونا جوشی کی چھ سالہ پوتی منگل کی صبح اتر پردیش کے پریاگراج میں پٹاخے سے جلنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق پیر کو پٹاخوں سے مبینہ طور پر بچی جل گئی تھی۔ تقریبا 60 فیصد جلنے کے بعد انہیں پریاگراج کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں اور لواحقین نے اس بارے میں مزید معلومات دینے سے انکار کردیا۔ لواحقین نے معاملے میں رازداری برقرار رکھنے کی درخواست کی
View more
Tue, 17 Nov 2020 19:49:53
منگل کے روز دہلی کے جن پتھ میں کدوائی بھون میں واقع ایم ٹی این ایل عمارت کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی۔ اس آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی15 گاڑیوں نے آگ کوقابو کیا۔
View more
Tue, 17 Nov 2020 19:37:07
ترک حکومت نے آذربائیجان میں آرمینیا سے متنازع علاقے نیگورنو-کاراباخ میں معاہدے کے بعد قائم ہونے والے امن کی نگرانی کے لیے اپنی فوج کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوجی تعینات کرنے کا معاملہ منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیج دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy