Sat, 21 Nov 2020 17:23:18
ایک سینئر امریکی عہدے دار نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے زیر اہتمام ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے جی 20 سمٹ کا 15 واں اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہفتہ اور اتوار کو کرونا بحران کی روشنی میں منعقد ہو گا
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:10:08
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کی شام ٹیلی فون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی۔
بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات زیر بحث آئے۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 17:04:03
پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا ہے اور اس ضمن میں کمیٹیوں کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔ تاہم افغان امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیش رفت کے لیے اعتماد سازی کی مکمل بحالی ضروری ہے جس کے لیے کچھ وقت لگے گا۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 11:44:24
ہندوستان کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے ملک کے موجودہ حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک ایسے نظریہ کی وجہ سے خطرے میں نظر آ رہا ہے، جو ملک کو ہم اور وہ کے غیر حقیقی زمروں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 10:49:26
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یوگی کی الوہی طاقتیں بے اثر نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی تباہی اور اقتدار کی چستی سستی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 10:45:40
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر و اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عصمت دری اور قتل کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام وزیر اعلی کی پہلی ترجیح ’لو جہاد‘ مخالف قانون ہے۔
View more
Sat, 21 Nov 2020 10:41:31
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے جمعہ کے روز محکمہ قانون و انصاف کو لو جہاد مخالف قانون کا مسودہ بھیجا ہے۔
View more
Thu, 19 Nov 2020 19:46:46
اطلاع کے مطابق نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پاکستانی عدالت نے دہشت گردی کے دو مقدمات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
View more