Mon, 07 Dec 2020 16:52:01
امریکہ کی ریاست جارجیا کے الیکشن حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 10:16:15
اپنے مطالبات کو لے کر دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کی کال دی ہے ۔ خاص بات ہے کہ حکومت کے خلاف ہورہے مظاہرہ میں کسانوں کو 18 اپوزیشن پارٹیوں کا بھی ساتھ مل گیا ہے ۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 10:07:46
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دن بہ دن کم ہو رہا ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اتوار کے روز فعال کیسز کی تعداد 1985 کے گھٹنے سے یہ کل تعداد 24،693 رہ گئی ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 19:27:19
آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے ایلورو میں ایک نامعلوم پر اسرار بیماری پھیل رہی ہے۔ ہفتہ کی رات تک مختلف علاقوں میں 55 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 19:20:39
آئندہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی خصوصی ”حکمت عملی‘ وضع کرنی شروع کردی ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 19:14:52
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیامنٹ بھگونت مان نے 8 دسمبر کو کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بلائے گئے بند کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے سنگرور سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ عام آدمی پارٹی 8 دسمبر کو تمام کسان تنظیموں کے ذریعہ اعلان کردہ بھارت بند کی حمایت کرتی ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 19:06:36
اولمپک میڈل یافتہ وجندر سنگھ نے کسان احتجاج کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کالے قوانین کو واپس نہیں لئے، تو وہ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ واپس کردیں گے۔ باکسر وجندر سنگھ اتوار کے روز دہلی-ہریانہ کے سندھو بارڈر پہنچے، وہاں، انہوں نے کسانوں سے خطاب بھی کیا۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 18:09:26
کویت میں ہفتے کے روز پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بہتر شرح متوقع ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 18:05:17
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ مشروط طور پر مکمل تعلقات استوار کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے مگر انھوں نے اسرائیل سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی یہ پیشگی شرط عاید کی ہے کہ پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy