Sun, 06 Dec 2020 11:40:15
بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر آج 6 ڈسمبر کو ایودھیا میں سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے، بالخصوص رام جنم بھومی جانے والی تمام شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بابری مسجد کو لے کر دونوں فرقے کے لوگوں کو کسی بھی طرح کےپروگرام منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 19:18:12
رام پور سیٹ سے ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، خیال رہے کہ اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹا عبد اللہ تینوں فی الحال سیتا پور پسِ زنداں ہیں۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:56:33
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے لاکھوں ایغور نسل کے مسلمانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے نام پر اذیتی و حراستی مراکز میں مقید کیا گیا ہے۔ ان مسلمانوں کو تشدد اور انتہائی نامناسب سلوک کا سامنا ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:52:43
ایک امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ’ڈریمر‘ امیگریشن پروگرام پوری طرح بحال کرے۔ یہ پروگرام کم عمری میں غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کو ملک بدری کے خلاف تحفط فراہم کرتا ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:45:23
خلیجی ریاست کویت کے وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے کل جمعہ کے روز بتایا ہے کہ قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:21:54
بحرینی حکومت نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی خریداری اور ان کی بحرین درآمد کے بارے میں اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ نے متنازع کالونیوں اور کارخانوں کی مصنوعات کی خریداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:06:34
یورپ میں Court of Justice نے سابق مصری صدر حسنی مبارک اور ان کے اہل خانہ پر عائد پابندیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ افراد کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:03:21
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کے خلاف دہشت گردی اور دنیا بھرمیں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران پر 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کی مہم نے تہران کو سیاسی اور معاشی طور پر تنہا کر دیا ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 17:51:11
اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد نے ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے ساتھ اپنا ایک ایجنٹ لگا دیا تھا جو ان کے بہت قریب رہا۔ یہ بات جمعے کے روز تل ابیب میں سیکورٹی ذرائع نے بتائی۔ فخری زادہ کو گذشتہ جمعے کے روز تہران میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy