ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    راہل گاندھی کا وزیر خارجہ کو خط، سری لنکا کی جیلوں میں بند ہندوستانی ماہی گیروں کی فوری رہائی کی اپیل

    راہل گاندھی کا وزیر خارجہ کو خط، سری لنکا کی جیلوں میں بند ہندوستانی ماہی گیروں کی فوری رہائی کی اپیل

    Mon, 16 Dec 2024 19:14:10 
    لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کی جیلوں میں قید ہندوستانی ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے سری لنکن صدر انورا کمارا دسانائیکے کی ہندوستان آمد کے موقع پر حکومت سے درخواست کی کہ وہ سری لنکا کے ساتھ زیرِ التواء مسائل کو حل کرے اور قیدی ماہی گیروں کی جلد رہائی کو یقینی بنائے۔ ان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر غلط
    ’آئین سے نفرت کرنے والے آئین کا درس کیسے دے سکتے ہیں؟‘ کھرگے کا راجیہ سبھا میں بی جے پی پر وار

    ’آئین سے نفرت کرنے والے آئین کا درس کیسے دے سکتے ہیں؟‘ کھرگے کا راجیہ سبھا میں بی جے پی پر وار

    Mon, 16 Dec 2024 18:58:15 
    راجیہ سبھا میں آئین پر بحث جاری ہے اور اپوزیشن کی جانب سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بحث کا آغاز کیا۔ انہوں نے اندرا گاندھی کی حکومت کے دور میں بنگلہ دیش کی آزادی کے ذکر کیا اور کہا کہ ایک لاکھ افراد کو قید کرنا کوئی معمولی بات نہیں تھی، مگر ’آئرن لیڈی‘ اندرا گاندھی نے یہ ثابت کیا کہ اگر آپ ہمارے قریب آئیں گے تو آپ کی خیر نہیں! کھڑگے نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے میون
    کسانوں کی رہائی نہ ہونے پر 23 دسمبر کو بڑا قدم اٹھانے کا انتباہ، کسان یونین کا بیان

    کسانوں کی رہائی نہ ہونے پر 23 دسمبر کو بڑا قدم اٹھانے کا انتباہ، کسان یونین کا بیان

    Mon, 16 Dec 2024 18:51:47 
    گوتم بدھ نگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو لکسر جیل میں قید کر دیا گیا ہے اور ان کی رہائی اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ ان کسانوں میں سکھبیر خلیفہ سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین نے اتوار کے روز ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اگر 22 دسمبر تک کسانوں کو رہا نہ کیا گیا تو 23 دسمبر کو، جو چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کا دن ہے، کوئی بڑا قدم اٹھایا جائے گا۔
    آئی ایم اے کا جے پی نڈا کو خط، نیٹ پی جی 2024 کی کٹ آف میں کمی کا مطالبہ

    آئی ایم اے کا جے پی نڈا کو خط، نیٹ پی جی 2024 کی کٹ آف میں کمی کا مطالبہ

    Mon, 16 Dec 2024 18:46:44 
    انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے جونیئر ڈاکٹروں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نیٹ پی جی 2024 کے لیے کٹ آف کی حد کم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں پی جی کی متعدد سیٹیں خالی ہیں اور اس سے نہ صرف تعلیم کا ضیاع ہو رہا ہے بلکہ صحت کے شعبے میں ماہر افراد کی کمی بھی بڑھ رہی ہے۔
    یوپی اسمبلی سرمائی اجلاس: سنبھل واقعے پر سماجوادی پارٹی کا احتجاج، حکومت کی وضاحت

    یوپی اسمبلی سرمائی اجلاس: سنبھل واقعے پر سماجوادی پارٹی کا احتجاج، حکومت کی وضاحت

    Mon, 16 Dec 2024 18:09:32 
    اتر پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ارکان (ایم ایل سیز) نے سنبھل میں پیش آنے والے تشدد کے خلاف اسمبلی کمپلیکس کے باہر مظاہرہ کیا۔
    دہلی-این سی آر میں شدید سردی اور کوہرے کا الرٹ، تمل ناڈو میں موسلادھار بارش متوقع

    دہلی-این سی آر میں شدید سردی اور کوہرے کا الرٹ، تمل ناڈو میں موسلادھار بارش متوقع

    Mon, 16 Dec 2024 18:05:08 
    دہلی-این سی آر میں سردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ پیر کی صبح ہلکے کوہرے نے شہر کو ڈھانپے رکھا، جبکہ محکمہ موسمیات نے منگل سے گھنے کوہرے اور سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ منگل سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی، جس کے باعث کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔
    سپریم کورٹ کالجیئم کے سامنے جسٹس شیکھر کمار یادو پیش ہوں گے، متنازع بیان پر نوٹس

    سپریم کورٹ کالجیئم کے سامنے جسٹس شیکھر کمار یادو پیش ہوں گے، متنازع بیان پر نوٹس

    Mon, 16 Dec 2024 12:30:15 
    الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو، جنہوں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں متنازع بیان دیا تھا، جلد سپریم کورٹ کالجیئم کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان کے بیانات سے متعلق خبروں پر 10 دسمبر کو نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
    آئین پر مباحثہ: اپوزیشن کی کارکردگی قابل تعریف، مسلمانوں کے مسائل پر کم توجہ تشویشناک قرار

    آئین پر مباحثہ: اپوزیشن کی کارکردگی قابل تعریف، مسلمانوں کے مسائل پر کم توجہ تشویشناک قرار

    Mon, 16 Dec 2024 10:48:02 
    آئین ہند کے ۷۵؍ سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ میں منعقدہ ۲؍ روزہ بحث کے دوران اپوزیشن نے موجودہ حالات میں آئین اور آئینی اصولوں کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی اور مودی حکومت کے طرز عمل کو بے نقاب کیا۔ اس بحث کو ملک کے سیکولر دانشوروں اور سماجی کارکنان نے بھرپور سراہا۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے شاہین باغ احتجاج کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے آئین کو مرکزی بیانیہ کا حصہ بن
    مشہور طبلہ استاد ذاکر حسین کا 73 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال

    مشہور طبلہ استاد ذاکر حسین کا 73 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال

    Mon, 16 Dec 2024 10:32:13 
    دنیا کے معروف طبلہ نواز اور پدم وبھوشن سے سرفراز استاد ذاکر حسین کا انتقال امریکہ کے سان فرانسسکو میں ہو گیا۔ 73 سالہ استاد کافی عرصے سے علیل تھے اور سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ اسپتال کے ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔