Sun, 06 Jul 2025 11:50:26
سپریم کورٹ انتظامیہ نے سابق سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کا بنگلہ خالی کرانے کے لیے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس کے مطابق سابق سی جے آئی سبکدوش ہونے کے بعد بھی اس بنگلے میں رہ رہے ہیں۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 11:34:40
مدھیہ پردیش میں ان دنوں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ مختلف محکموں میں روز بہ روز بدعنوانی کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں صوبہ کے وزیر سمپتیا اوئیکے پر 1 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری کا الزام لگا تھا۔ اب ریاست میں بدعنوانی کا 2 انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شہڈول ضلع کے بیوہاری حلقہ اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں ہوئی مرمت کے کام میں بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 11:26:18
بہار میں ووٹر لسٹ کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ ( اسپیشل انٹینسیو ریویژن ، ایس آئی آر) کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کے حق رائے دہی سےمحروم ہونےکے اندیشوں کےبیچ غیر سرکاری تنظیم’ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز‘ (اے ڈی آر) نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 10:50:53
عالمی بینک کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں ہر 4 میں سے ایک شخص معاشی طور سے عام زندگی جینے سے قاصر ہے۔ یعنی ملک میں عوام کی معاشی حالت فکر انگیز ہے۔ اس رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 10:46:08
جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں واقع کوجو او پی علاقہ ہفتہ کے روز ایک اندوہناک حادثہ میں سی سی ایل (سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ) کے کرما پروجیکٹ کی کھلی کوئلہ کی کان میں اچانک مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 10:42:04
بہار میں ووٹر لسٹ کی ترمیم کا معاملہ ان دنوں زوروں پر ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں، خاص طور سے کانگریس و آر جے ڈی اس کی پرزور مخالفت کر رہی ہیں۔ اس درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا ووٹر لسٹ میں ترمیم پر ہفتہ (5 جولائی 2025) کے روز ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 10:33:02
ملک کی مختلف ریاستوں میں مانسون رفتہ رفتہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کئی علاقوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بھی 6 جولائی کے لیے کئی ریاستوں میں بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے جس میں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، گوا، مغربی بنگال اور کرناٹک کے ساحلی علاقے شامل ہیں۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 00:34:34
مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے اور شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے صدر ادھو ٹھاکرے دو دہائیوں بعد پہلی مرتبہ سنیچر کوایک اسٹیج پر نظر آئے، جسے سیاسی حلقوں میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 05 Jul 2025 19:44:14
بہار کے مشہور تاجر گوپال کھیمکا کو جمعہ کی رات پٹنہ میں ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس نے ہفتے کو اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy