Sat, 11 Mar 2017 18:31:06
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج کے علاج بالتدبیر شعبہ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف طبیہ کالجوں کے اساتذہ کے لئے منعقدہ کنٹی نیو ءِنگ میڈیکل ایجوکیشن کے اختتامی و تقسیم اسنادجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امریکہ کے بوسٹن میں واقع ہارورڈ میڈیکل اسکول کے وزیٹنگ پروفیسر اشوک کمار نے کہا کہ آج مغرب کا رجحان بھی آیوروید، یونانی اور چینی طریقہئ علاج کی جانب ہورہاہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 18:25:34
بھاری بارش اور برف کی وجہ سے سرینگر،جموں قومی شاہراہ آج مسلسل چوتھے دن بند رہنے کی وجہ سے کشمیرملک کے باقی حصوں سے کٹاہواہے۔بارش اور برف کی وجہ سے وادی کے زیادہ تر حصوں میں پارا صفر سے نیچے چلاگیاہے۔ٹریفک محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی تقریباََ 300کلومیٹر طویل شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں
View more
Sat, 11 Mar 2017 18:19:24
معروف عالم دین اور ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی آج اپنے دوروزہ اصلاحی، تعلیمی ودعوتی دورے پر ممبئی پہنچ چکے ہیں۔اس دوران مولاناقاسمی ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقہئ قرآن کریم اور اجلاس عام میں کلیدی خطاب کریں گے
View more
Sat, 11 Mar 2017 18:13:02
حالیہ اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ نوٹا بٹن ووٹروں نے گوا میں دبایا اور اتراکھنڈ دوسرے نمبرپرہے۔الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گوامیں 1.2فیصد ووٹروں نے نوٹا(ان میں سے کوئی پسند نہیں)پرووٹ دیا۔اتراکھنڈ میں ایسے ووٹر ایک فیصدہیں۔اتر پردیش میں ایسے ووٹر 0.9 فیصد ہیں۔پنجاب میں 0.7 ووٹروں نے نوٹا کا انتخاب کر لیاجبکہ منی پورمیں 0.5فیصد ووٹروں نے نوٹاکابٹن دبایا۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:54:27
الیکشن کمیشن کی طرف سے گندل پیٹ اور ننجنگڈھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست کی سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی آچکی ہے۔ ان حلقوں سے امیدواری کے دعویدار تینوں سیاسی جماعتوں کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس متحرک ہوچکے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:51:24
ریاست بھر کے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں اگلے چھ ماہ کے دوران ٹیلی میڈیسن خدمات مہیا کرائی جائیں گی۔ یہ بات آج ریاستی وزیر صحت وخاندانی بہبود کے آر رمیش کمار نے بتائی۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:45:41
نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے چلائے جانے والے ہاسٹلوں کے باورچی خانہ اور اسٹور رومس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد ایک سخت قانون لاگو کرنے پر ریاستی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔یہ بات آج ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے کہی۔ ٹمکور ضلع کے ہلیار میں نجی ہاسٹل میں زہر آلود کھانا کھانے کے سبب تین بچوں کی موت کے واقعہ کے بعد سخت قدم اٹھانے کیلئے آگ
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:10:10
چکنائکنا ہلی کے ہلیار میں ایک نجی ہاسٹل میں تین بچوں کی موت کے بعد ان بچوں نے جو کھانا کھایا تھا اس کی جانچ کرائی گئی ہے، اور جانچ کے ذریعہ یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اس میں محلول زہر ملایا گیا تھا۔ اس جانچ کے بعد ہاسٹل کے عملہ پر شبہات بڑھ چکے ہیں۔ ٹمکور ضلع کے ڈسٹرکٹ ڈاکٹر ، ڈاکٹر دنیش جنہوں نے تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا تصدیق کی ہے کہ ان بچوں کے جسم سے محلول زہر کے نشانات برآمد ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:56:20
ایک طالبہ کوکچھ نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کیے جانے اور پھر کہیں دور لے جا کر چھوڑدینے کی جو شکایت برکے پولیس اسٹیشن درج کی گئی تھی،اس سلسلے میں متعلقہ لڑکی نے ہی اب اقرار کیا ہے کہ اس نے یہ جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy