Fri, 16 Sep 2016 16:37:18
عالمی بنک نے فلسطین کی دگرگوں معیشت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی معیشت کو سنبھالا نہ گیا تواس کے نتیجے میں فلسطینی شہروں میں انسانی بحران جنم لینے کا اندیشہ ہے۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:34:58
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بین کی مون نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک حالیہ بیان پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نیتن یاہو نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے تعمیر کردہ یہودی بستیوں کی مخالفت کو نسلی تطہیر کے مترادف قرار دیا تھا۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:33:35
امریکی حکومت نے عراق کے شہر موصل کو دولت اسلامیداعش کہلوانے والی تنظیم کے قبضے سے چھڑانے سے قبل بغداد سرکار کو 181ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی انٹونی بلینکین نے اپنے دورہ بغداد کے موقع پر عراقی حکام بالخصوص وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:31:33
امریکی صدر باراک اوباما ایک بار پھر کانگریس کی طرف سے سخت الزامات اور تنقید کی زد میں ہیں۔ ارکان کانگریس نے صدر پر تازہ الزام یہ عاید کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت اور مدد کرنے پرایران کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کے بجائے تہران کو مسلسل ڈھیل دینے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایران نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:28:32
آل انڈیا ریڈیو کی بلوچی سروس مئی 1974سے کام کر رہی ہیں تاہم حال ہی میں پاکستان میں مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ غیر خبر سننے میں آئی کہ ہندوستان کی حکومت نے حال ہی میں بلوچی سروس کا آغاز کیا ہے۔انڈیا میں سرکاری نشریاتی ادارے پرسار بھارتی کا کہنا ہے کہ آج آل انڈیا ریڈیو کی بلوچی سروس کے لیے ایک نئی ویب سائٹ اور موبائل ایپ متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:24:37
عراق کی جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت سے متعلق تفتیش کرنے والے ایک برطانوی جج کی جانب سے چار برطانوی فوجیوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد برطانوی وزارتِ دفاع نے باضابطہ طور پر معافی مانگی ہے۔ان فوجیوں نے مئی 2003میں عراق کے شہر بصرا میں پندرہ سالہ احمد جبار کریم علی کو زبردستی ایک کنال میں دھکیلا اور وہاں اسے زیرِ آب ڈوبنے دیا۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:23:11
اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ بیرونی ملکوں پر حملہ کرنے والے گروہوں کو برداشت کرتے رہنے کی پالیسی نہیں بدلتا۔یہ بیان امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے افغانستان پر ہونے والی ایک بحث کے دوران سامنے آیا۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 16:14:55
کاویری آبی تنازعہ کے پیش نظرتمل ناڈو میں بلائےگئے یکروزہ احتجاجی بند میں ملاجلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کاویری آبی تنازعہ کے نام پر کل جمعرات کو جس نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی تھی، آج زخموں کی تاب نہ لاکروہ چل بسا۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 15:27:11
ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ اسپنر ہی ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی آئندہ ٹیسٹ سیریز کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جس کا پہلا میچ 22؍ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy