Sat, 17 Sep 2016 16:42:09
عالمی سلامتی کونسل نے شام سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس جس کا انعقاد نیویارک کے وقت کے مطابق جمعے کی شام طے تھا ، منسوخ کر دیا ہے۔ اجلاس میں شام میں روس اور امریکہ کے درمیان طے پایا جانے والا معاہدہ زیربحث آنا تھا۔نیوزی لینڈ (جو ستمبر میں سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے)کے مشن کے مطابق امریکہ اور روس کی درخواست پر سلامتی کونسل نے مشاورت کو منسوخ کر دیا۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:40:03
مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو حجاج کرام کی واپسی کے لیے 18ستمبر اور 21,22,اور 23؍ستمبر کی تاریخوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔غزہ میں گذرگاہ امور کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مصر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ 18؍ستمبر اور 21,22اور 23؍ستمبر کو رفح گذرگاہ کو حجاج کرام کی غزہ واپسی کے لیے کھولا جائے تاہم اس دوران معمول کے مطابق آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:38:05
اسرائیل کے ایک موقرعبرانی اخبار نے پہلی بارفوج کے حوالے سے ایک حساس رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سابقہ جنگ(جس کا حوالہ نہیں دیا گیا)میں قیدی بنائے گئے بڑی تعداد میں عرب شہریوں کو اجتماعی طور پرنہایت سفاکیت کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں شہید کیے گئے عرب قیدیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا۔عبرانی اخبارہارٹز کے ایڈیٹر الوف بن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:33:24
اسرائیلی کنیسٹ میں عرب کمیونٹی کی نمائندہ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ حنین الزعبی فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپ اور عرب ممالک سے آنے والے دو امدادی قافلوں میں پیش پیش ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حنین الزعبی کے خلاف شرانگیز مہم شروع کر رکھی ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:28:51
روس نے مارچ 2014 میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے کرائمیا کو اپنا حصہ بنا لیا تھا۔ اس ریفرنڈم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔امریکہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے مقبوضہ علاقے کرائمیا میں اتوار کو ہونے والے روسی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کرے گا۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:26:16
اوباما انتظامیہ نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ اُن کا شام میں فوجی تعاون آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر حلب اور دیگر محصور علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد نہیں پہنچائی جاتی۔محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کو بتایا کہ امریکہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کی تقسیم میں بار بار کی تاخیر قابلِ قبول نہیں اور زور دے کر کہا کہ
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:24:45
انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ تقریباً 75ہزار پناہ گزین شام اور اردن کی سرحد کے درمیانی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے سیکڑوں خوراک اور طبی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔جمعہ کو تنظیم کی طرف سے یہ انکشاف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق امریکہ میں دو اعلیٰ سطحی اجلاس ہونے جا رہے ہیں۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:20:12
محمد حسین سعیدی کو امام جلال الدین کا تعویذ گنڈے کے ذریعے روحانی علاج کا طریقہ پسند نہیں تھا، عدالت نے انھیں زیادہ سے زیادہ 24 برس تک کے لیے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔برطانیہ کے شہر راچڈیل میں ایک مسلمان نوجوان محمد حسین سعیدی کو اُس امام مسجد کے قتل میں معاون ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر کالے جادو کی مدد سے لوگوں کا علاج کرتے تھے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:16:34
گذشتہ روز نمازِ جمعہ کے دوران گل مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل پنڈیالی اور تحصیل انبار سے ملحقہ علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy