ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مرکزی حکومت کے بجٹ 2024سے5 بڑی توقعات، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس ماہ ​​نئی این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گی

    مرکزی حکومت کے بجٹ 2024سے5 بڑی توقعات، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس ماہ ​​نئی این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گی

    Mon, 01 Jul 2024 13:38:06 
    زیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس ماہ نئی این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گی۔ ہر طبقہ کو اس بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رواں سال یکم فروری کو پیش کئے جانےوالے بجٹ میں وزیر خزانہ نے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا۔
    نئے فوجداری قوانین 90 سے 99 فیصدی کاپی پیسٹ، کچھ تبدیلیاں غیر آئینی: چدمبرم

    نئے فوجداری قوانین 90 سے 99 فیصدی کاپی پیسٹ، کچھ تبدیلیاں غیر آئینی: چدمبرم

    Mon, 01 Jul 2024 13:15:16 
    یکم جولائی سے ملک میں فوجداری کے تین نئے قوانین نافذ کیےگئے ہیں۔ ان نئے فوجداری قوانین کے خلاف اپوزیشن حکومت پر سخت حملہ آور ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اگر انہیں ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے زبردستی منظور کیا گیا قوانین قرار دیا ہے تو کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے ان قوانین میں 99 فیصدی کاپی پیسٹ (دیگر قوانین کا نقل) ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان میں کچھ تبدیلیاں غیر ا
    ہائی کورٹ پہنچے کیجریوال، گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا

    ہائی کورٹ پہنچے کیجریوال، گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا

    Mon, 01 Jul 2024 12:57:57 
    وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں اور حال ہی میں انہیں سی بی آئی نے جیل سے ہی گرفتار کیا ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں 12 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب سی ایم کیجریوال نے نچلی عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کیجریوال نے ہائی کورٹ میں سی بی آئی کی گرفتاری کو بھی غیر قان
    تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

    تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

    Mon, 01 Jul 2024 12:54:52 
    پارلیمنٹ میں جاری مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن انڈیا الائنس کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف کیا۔ دورانِ احتجاج ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
    ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے منظور کیے گئے فوجداری قوانین، انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا: ملکارجن کھرگے

    ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے منظور کیے گئے فوجداری قوانین، انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا: ملکارجن کھرگے

    Mon, 01 Jul 2024 12:48:15 
    کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرکے فوجداری قوانین زبردستی منظور کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا۔ کانگریس صدر نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دنوں پی ایم مودی اور بی جے پی کے لوگ آئین کا احترام کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
    بی جے پی کسان مخالف، اس کا بائیکاٹ کریں، راکیش ٹکیت کی کسانوں سے اپیل

    بی جے پی کسان مخالف، اس کا بائیکاٹ کریں، راکیش ٹکیت کی کسانوں سے اپیل

    Mon, 01 Jul 2024 12:42:09 
    بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کے لیے کہا ہے۔ روڑکی کے منگلورو میں ایک کسان لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچےراکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف پارٹی ہے، اس لیے کسان بھائی بی جے پی کو ووٹ ہرگز نہ دیں۔
    علی گڑھ لنچنگ کیس، مہلوک اور دیگر کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج

    علی گڑھ لنچنگ کیس، مہلوک اور دیگر کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج

    Mon, 01 Jul 2024 12:38:22 
    چوری کے شبہ میں ہجوم کے حملہ میں ہلاک ایک شخص اور دیگر 8افراد کے خلاف ڈکیتی کا معاملہ لنچنگ کیس کے ایک ملزم کی ماں کی شکایت پر درج ہوا ہے۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ 35سالہ محمد فرید کو علی گڑھ کے محلہ ماموں بھانجہ میں 18جون کی رات پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی تھی۔
    مغربی بنگال میں ایک خاتون کی سر عام وحشیانہ طریقے سے پٹا ئی

    مغربی بنگال میں ایک خاتون کی سر عام وحشیانہ طریقے سے پٹا ئی

    Mon, 01 Jul 2024 12:31:44 
    مغربی بنگال میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک خاتون کی پٹائی کی ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ممتا بنرجی کی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون بی جے پی اقلیتی مورچہ کی رہنما ہے۔
    اجیت پوار کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات

    اجیت پوار کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات

    Mon, 01 Jul 2024 12:27:48 
    مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل کی خبریں ہیں۔ اجیت پوار کی این سی پی میں پھوٹ اور کچھ ایم ایل اے کے شرد پوار کے ساتھ رابطے میں ہونے کی بحث تیز ہوگئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کچھ ایم ایل اے جلد ہی اجیت پوار کو چھوڑ کر شرد پوار سے ہاتھ ملا لیں گے۔