Tue, 16 Jul 2024 12:20:34
بھٹکل تعلقہ کے ایلوڈی کوور گرام پنچایت کے حدود میں گوریکلمنے علاقے میں ایک ماں اور بیٹی نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ، جن کی شناخت کرشنمّا نارائن نائک (57 ) اور مادیوی ڈوڈیّا نائک (36 ) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 23:25:05
خلیج میں مقیم بھٹکل سے تعلق رکھنے والی مسلم جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم 'رابطہ سوسائٹی' کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عتیق الرحمن منیری کے بیان کے مطابق سالانہ رابطہ اکیڈمک ایوارڈ تفویض کرنے کی تقریب 16 جولائی کو صبح 10 بجے انجمن آباد میدان میں منعقد ہوگی۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 20:03:53
) بھٹکل میں اتوارکے بعد آج پیر کو بھی زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ کی پیشن گوئی کو دیکھتے ہوئے آج بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا میں تمام اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، بارش کی تیزی کو دیکھتے ہوئے اب کل منگل کو بھی تمام ساحلی اضلاع کے ساتھ کورگ اور شموگہ کے ساگر اور ہوسا نگر
View more
Mon, 15 Jul 2024 13:42:01
کاروار میں برس رہی تیز اور مسلسل بارش کی وجہ سے تعلقہ کے مختلف مقامات پر رہائشی علاقوں میں اس قدر پانی جمع ہوگیا کہ وہاں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 13:33:42
اڈپی میں تیز برسات کا سلسلہ ابھی جاری ہے جس کے دوران کل اتوار کے دن ہوئی مسلسل برسات کی وجہ سے دس سے زیادہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس مجموعی اندازہ 3.84 روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 13:30:41
دکشن کنڑا میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ اسی پس منظر میں محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور آنگن واڈی مراکز، اسکولوں کے علاوہ پی یو سی کالجوں میں بھی آج چھٹی دی گئی ہے ۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 13:17:37
امبلپاڈی مین روڈ پر واقع ایک گھر میں آج رات بھیانک آگ لگنے کے نتیجہ میں گھر کے مالک کی موت واقع ہوگئی اور اس کی بیوی کو سنگین زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اس کے بچوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ۔
View more
Mon, 15 Jul 2024 12:42:08
وسطی غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سکول میں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔
View more