Sun, 16 Aug 2020 19:33:09
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے نہیں کیا ہے۔اس نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی امن ڈیل پر تنقید مسترد کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’یہ ڈیل ایران کے بارے میں نہیں،یہ یو اے ای ، اسرائیل اور امریکا سے متعلق ہے۔‘‘
انھوں نے واضح کیا کہ اس کا کسی
View more
Sun, 16 Aug 2020 18:59:08
سعودی عرب میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ "اونٹوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس منصوبے" کے آغاز کے بعد سے اب تک مملکت کے مختلف شہروں اور ضلعوں میں دس لاکھ سے زیادہ اوںٹوں کا اندراج ہو چکا ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ اختیاری نمبرنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اونٹوں کی لازمی نمبرنگ کے مرحلے کا آغاز ہو گا۔
لازمی نمبرنگ کے مرحلے کے اختتام پر خلاف ورزی کرنے والوں پر مالی جرمانہ عائد کی
View more
Sun, 16 Aug 2020 18:45:16
ترکی میں اپوزیشن لیڈر اور ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال قلیچ دار اولو نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اولو کی یہ تنقید ایردوآن کی جانب سے ملک میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی پر کی گئی نکتہ چینی کے جواب میں سامنے آئی ہے۔
ہفتے کے روز کی گئی ٹویٹ میں قلیچ دار اولو نے ایردوآن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ وزارت خارجہ کو معطل کر کے اسے ناکارہ
View more
Sun, 16 Aug 2020 18:41:16
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پوتین کے تجویز کردہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ میں شاید روسی صدر کے تجویز کردہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کروں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم انتخابات کے بعد تک انتظار کریں گے۔ ٹرمپ نے نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں واقع اپنے گولف ریزارٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کو
View more
Sun, 16 Aug 2020 18:25:40
ترکی کی جانب سے اجرتی جنگجوؤں کو مختلف طریقوں سے لیبیا منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی گروپوں کے بعض عناصر کو مال کا لالچ دے کر اور شام میں ان کے ابتر معاشی حالات سے فائدہ اٹھانے کے بعد اب ایسا نظر آ تا ہے کہ انقرہ نے دھوکہ دہی کے ذریعے اجرتی جنگجوؤں کو منتقل کرنے کا نیا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے کچھ روز قبل اجرتی جنگجوؤں کی منتقلی اور آمد و رفت کے حوال
View more
Sun, 16 Aug 2020 18:17:45
طالبان کے ساتھ بین الافغان مذاکرات کے لیے بنائی گئی افغان حکومتی ٹیم کی خاتون رُکن کابل کے قریب ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئی ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ 45 سالہ فوزیہ کوفی جمعے کی شام پروان صوبے سے دارالحکومت کابل واپس آ رہی تھیں جب نامعلوم مسلح افراد نے کابل کی ایک مارکیٹ کے قریب ان کی گاڑی پر حملہ کیا۔
فوزیہ کوفی افغان پارلیمنٹ کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر رہ چکی ہیں اور وہ افغانستان می
View more
Sun, 16 Aug 2020 18:07:03
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکہ میں اپنے ایسے تمام اثاثے 90 روز میں بیچنے کا حکم دیا ہے جن سے ٹک ٹاک کے بزنس میں مدد مل سکتی ہے۔صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا ہے کہ مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے بعد امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرات سے بچانے کے لیے یہ کارروائی کرنی پڑی۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ کہتے ہوئے چین سے تعلق
View more
Sun, 16 Aug 2020 17:41:36
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک پابندیوں کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہوکر بحرِمتوسط میں اپنے علاقے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اپنے علاقے میں کسی کی بدمعاشی سے جھکیں گے نہیں۔ہم پابندیوں اور دھمکیوں کی زبان سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘
انھوں نے واضح کیا ہے کہ ترکی کا اورچ ریس سروے جہاز 23 اگست تک توانائی کی تلاش کا کام جاری رکھے گا۔
یونان
View more
Sat, 15 Aug 2020 19:45:42
امریکی انتظامیہ نے اُن رپورٹوں کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ قطر ممکنہ طور پر ایران نواز لبنانی دہشت گرد ملیشیا حزب اللہ کی فنڈنگ کر رہا ہے۔
امریکی اخبار "واشنگٹن فری بیکن" نے امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ معاملہ ایک اعلی سطح کے امریکی وفد کے دوحہ کے دورے کے موقع پر تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے سامنے آنے والی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy