ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    حسنی مبارک کوڑی کوڑی کے محتاج ہو گئے:وکیل کے انکشافات مبارک خاندان نے سیاست کو تین طلاقیں دے دیں

    حسنی مبارک کوڑی کوڑی کے محتاج ہو گئے:وکیل کے انکشافات مبارک خاندان نے سیاست کو تین طلاقیں دے دیں

    Mon, 05 Jun 2017 14:35:24 
    مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک کے وکلاء پینل میں شامل ایڈووکیٹ فرید الدیب نے اپنے موکل کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک غریب اور کوڑی کوڑی کو محتاج ہیں۔ وہ خود تو میری فیس بھی ادا نہیں کر سکے بلکہ فیس ان کے مقربین اور چاہنے والے ادا کرتے تھے۔اخبار مصر الیوم کے زیراہتمام فورم پر ایک سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فرید الدیب نے کہا کہ حسنی
    اردنی فورسز نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ ناکام بنا دیا شام کی سرحد کے نزدیک علاقے میں جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے

    اردنی فورسز نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ ناکام بنا دیا شام کی سرحد کے نزدیک علاقے میں جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے

    Mon, 05 Jun 2017 14:28:06 
    اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع الرکبان کیمپ کے بالمقابل واقع چوکیوں پر مسلح جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ کیا تھا۔وہ شام کے سرحدی علاقے سے اردن کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
    کئی سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں! اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ

    کئی سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں! اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ

    Mon, 05 Jun 2017 14:25:04 
    اجتماعی افطاری کا کلچر تو پوری دنیا میں ہے اور مسلمان روزہ دار ایک دوسرے کو افطاری میں شریک کرنے کو باعث اجر وثواب سمجھتے ہیں مگر ترکی میں ایک گاؤں کے لوگ گذشتہ 15 سال سے ماہ صیام کے دوران ایک ہی دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔ ترکی کی ریاست یوزغات کے نواحی علاقے کارلی کے تمام مرد وخواتین ماہ صیام آتے ہی باہمی رنجشیں بھلا کر محبت و بھائی چارے کے ناقابل بیان رویے کا اظہار کرتے ہیں اور پورا ماہ صیام ا
    متنازع بیان پر احمدی نژاد کے مشیر کو تین سال قید

    متنازع بیان پر احمدی نژاد کے مشیر کو تین سال قید

    Mon, 05 Jun 2017 13:57:09 
    ایران کی ایک انقلاب عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک متنازع بیان پوسٹ کرنے کی پاداش میں تین سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایرانی عدالت کے فیصلے پر سخت تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ ایرانی عدالت نے سابق صدر کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرضا داوری کو ان کے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک متنازع بیان پر سزا سنائی۔ایرانی عدالت کے فیصلے کے رد عمل
     یمن:باغیوں نے فوجی افسر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا باغیوں کی صفوں میں پھوٹ کا نیا ثبوت سامنے آ گیا

    یمن:باغیوں نے فوجی افسر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا باغیوں کی صفوں میں پھوٹ کا نیا ثبوت سامنے آ گیا

    Mon, 05 Jun 2017 13:52:10 
    یمن میں غیر قانونی طور پر قائم کردہ حکومت میں شامل ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان عہدوں کی تعیناتیوں اور دیگر مفادات پر تصادم کی خبریں تو روز کا معمول ہیں مگر حال ہی میں باغی حکومت کا ایک نیا اسکینڈل بھی طشت از بام ہوا ہے۔
     امریکی قید میں صدام حسین کے آخری ایام کیسے گذرے؟ صدام کیک شوق سے کھاتے، جیل میں باغبانی کرتے

    امریکی قید میں صدام حسین کے آخری ایام کیسے گذرے؟ صدام کیک شوق سے کھاتے، جیل میں باغبانی کرتے

    Mon, 05 Jun 2017 13:29:05 
    عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تبصرے، تجزیے اور رپورٹس ان کی موت کے کئی سال بعد بھی جاری ہیں۔ اسی ضمن میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں عراق کے سابق مرد آہن کی امریکی قید میں زندگی کے آخری ایام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
    لندن:بارودی بیلٹ اور بموں میں لپٹے ایک حملہ آور کی لاش کی تصویر

    لندن:بارودی بیلٹ اور بموں میں لپٹے ایک حملہ آور کی لاش کی تصویر

    Mon, 05 Jun 2017 13:23:48 
    برطانیہ میں مقامی ذرائع ابلاغ میں اور سوشل میڈیا پر اتوار کی صبح سے ایک دہشت ناک تصویر گردش میں ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر برطانوی پولیس ہفتے کی شام لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے سے فوری طور پر چوکنا ہو کر نہیں نمٹتی تو دارالحکومت میں کتنی بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔ایک مقتول شخص زمین پر پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے پورے جسم پر بارودی بیلٹ اور بم بندھے ہوئے ہیں۔
    حملہ آوروں نے جعلی بارودی بیلٹیں باندھ رکھی تھیں :برطانوی پولیس

    حملہ آوروں نے جعلی بارودی بیلٹیں باندھ رکھی تھیں :برطانوی پولیس

    Mon, 05 Jun 2017 12:55:28 
    برطانوی پولیس نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ لندن میں بورو مارکیٹ میں متعدد افراد کو چاقو کے واروں کا نشانہ بنانے والے تینوں حملہ آوروں (جن کو پولیس نے ہلاک کر دیا) نے جعلی بارودی بیلٹیں باندھ رکھی تھیں۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہل کاروں نے "فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ ان تینوں حملہ آوروں کو قابو کر لیا جو لندن بِرج سے متصل علاقے بورو مارکیٹ میں مارے گئے"۔
    ماہ صیام میں 9ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حرم مکی کی نگرانی

    ماہ صیام میں 9ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حرم مکی کی نگرانی

    Mon, 05 Jun 2017 12:49:50 
    ماہ صیام کے موقع پرعمرہ زائرین کی تعداد بڑھ جانے اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے متعمرین، زائرین، نمازیوں اور روزہ داروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ وہیں ان کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے مسجد حرام میں رش کے باعث کسی بھی ہنگامی حالت سینمٹنے اور رش کو مانیٹر کرنے کے لیے 9ہ