Sun, 08 Jan 2017 20:14:36
شیوسینا کے رکن اسمبلی ہرش وردھن جادھو کو ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے معاملے میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ضلع و سیشن جج آر آر ککانی نے اورنگ آباد ضلع کے کنڑ کے ممبر اسمبلی کو قصوروار ٹھہرایا۔
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:57:39
کالا دھن پر مکمل طور پر روک لگانے کے لئے حکومت نے پھر ایک اور قدم اٹھایا ہے۔مرکزی حکومت نے نیا حکم جاری کیا ہے۔حکومت کا خیال ہے کہ اس حکم کے بعد بینک اور ڈاک خانوں میں کئی سال سے چل رہے سیونگ اکاؤنٹس میں جمع غیر اعلانیہ آمدنی گرفت میں آ جائے گی۔
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:52:08
سماج وادی پارٹی میں ہوئی گروپ بندی کے پس منظر میں اگر الیکشن کمیشن یہ طے نہیں کر پائے کہ تنظیم میں کس پارٹی کے پاس اکثریت ہے تو پارٹی کے انتخابی نشان یعنی سائیکل کے استعمال پر اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے روک لگائی جا سکتی ہے0
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:47:23
مشہور ماہر اقتصادیات جین ڈریج نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کا کمزور طبقے خاص طورپریومیہ مزدوروں پر کافی خطرناک اثرپڑے گا۔یہ اثر کہیں زیادہ برا اور اندازے سے زیادہ وقت تک بنا رہے گا۔
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:42:24
ممبئی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرکے مرکزی حکومت کے اس آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں ریزرو بینک آف انڈیا کی شاخوں میں 500 اور 1000 روپے کے چلن سے باہر ہوئے نوٹوں کو جمع کرانے کی کچھ ہی لوگوں کو اجازت دی گئی ہے
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:30:13
محکمہ انکم ٹیکس نے راج کوٹ کے ایک کوآپریٹیو بینک میں بھاری بے ضابطگیوں کا پتہ لگایا ہے جہاں8 نومبر کی نوٹ بندی کے بعد 871کروڑ روپے جمع کئے گئے، 4500نئے اکاؤنٹ کھولے گئے اور ایک ہی موبائل نمبر سے پانچ درجن سے زیادہ اکاؤنٹ شروع کئے
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:23:54
محکمہ انکم ٹیکس نوٹ بندی سے پہلے بینکوں میں جمع رقم کو کھنگالنے کی تیاری میں ہے۔محکمہ نے بینکوں سے یکم اپریل سے نو نومبر 2016کے درمیان سیونگ اکاؤنٹس میں نقد جمع کے بارے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے۔
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:14:34
مختلف انتخابی سروے میں 15؍فروری کو ہونے جا رہے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پچھڑنے کا اشارہ ملنے کے بعد کانگریس نے اب انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کا سہارا لیا ہے۔اس سلسلے میں، انتخابی حکمت عملی طے کرنے کو لے کراتراکھنڈریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کشور اپادھیائے اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے مقرر انتخابی حکمت عملی سازپرشانت کشور کے درمیان ایک میٹنگ بھی ہو چکی ہے
View more
Sun, 08 Jan 2017 19:09:18
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)سربراہ مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی اور آخری فہرست آج جاری کر دی اور بی جے پی پر وزیر اعلی اکھلیش یادو اور ان کے چچا رام گوپال یادو کو ساتھ ملا کر کانگریس سے اتحاد کراکر خود انتخابی فائدہ اٹھانے کی سازش کا الزام لگایا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy