ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    نہیں سمجھوگے تو مٹ جاؤ گے ہندوستاں والو: محبوبہ مفتی 

    نہیں سمجھوگے تو مٹ جاؤ گے ہندوستاں والو: محبوبہ مفتی 

    Mon, 08 Apr 2019 22:07:59 
    جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بیان دے کر زعفرانی خیمہ میں برق گرادی ہے ۔ بی جے پی کے نام نہاد سنکلپ پتر (انتخابی منشور )میں دفعہ 370 اور 35 اے ہٹانے کے ذکر پر محبوبہ مفتی نے انتباہی بیان دیا ہے۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کر کہا کہ بی جے پی آرٹیکل 370 ہٹانے کی بات کر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ہم خود کار طریقے سے الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہو جائیں گے، کیونکہ ا
    احمد آباد: ہتک معاملہ میں راہل گاندھی اور سرجے والا کو سمن، کورٹ میں پیش ہونے کو کہا گیا

    احمد آباد: ہتک معاملہ میں راہل گاندھی اور سرجے والا کو سمن، کورٹ میں پیش ہونے کو کہا گیا

    Mon, 08 Apr 2019 21:53:26 
    ایک مقامی عدالت نے پیر کو احمد آباد ضلع کوآپریٹو بینک اور اس چیئرمین کی طرف سے دائر فوجداری ہتک معاملہ میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے ترجمان رندیپ سرج والا کو سمن جاری کیا گیا ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ اس بینک میں ڈائریکٹر ہیں ۔کانگریسی لیڈروں نے الزام لگایا تھا کہ بینک 2016 میں نوٹ بندی کے پانچ دن کے اندر 750 کروڑ روپے چلن سے باہر کئے گئے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے اسکینڈل میں ملوث ہے
    مودی نے دستوری ادارے تباہ کردیئے ، ساحلی علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کمار سوامی کا الزام 

    مودی نے دستوری ادارے تباہ کردیئے ، ساحلی علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کمار سوامی کا الزام 

    Mon, 08 Apr 2019 01:19:11 
    وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج کہاکہ نریندر مودی زیر قیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کی ملک کو صرف ایک ہی دین ہے کہ اس نے ملک کے دستوری اداروں کو گذشتہ پانچ سال کے دورحکومت میں تباہ کر کے رکھ دیا ۔وہ منگلور ومیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جو کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کے ساحلی علاقہ کے لوک سبھا امیدوار کی تائید میں منعقدکی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے اس حکومت کے دو
    کرناٹک کے ساتھ اب مدھیہ پردیش میں بھی انکم ٹیکس چھاپے ، کمل ناتھ کے او ایس ڈی او سابق مشیر کے ٹھکانوں پر مرکزی ایجنسی کا دھاوا

    کرناٹک کے ساتھ اب مدھیہ پردیش میں بھی انکم ٹیکس چھاپے ، کمل ناتھ کے او ایس ڈی او سابق مشیر کے ٹھکانوں پر مرکزی ایجنسی کا دھاوا

    Mon, 08 Apr 2019 01:15:11 
    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے خصوصی ڈیوٹی آفیسر ( او ایس ڈی) پروین ککڑ کے اندور اور سابق مشیر راجیندر مگلانی کے دہلی اور بھوپال میں واقع رہائش گاہ سمیت تقریباً 50مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے اتوار کو آج علی الصبح چھاپے کی کارروائی شروع کی جس میں اب تک نو کروڑ روپئے برآمد ہوچکے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی پیسوکے لین دین کے سلسلے میں کی گئی
    بنگلور سینٹرل :اداکار پرکاش راج بھی انتخابی میدان میں، مقابلہ ہوا سہ رخی

    بنگلور سینٹرل :اداکار پرکاش راج بھی انتخابی میدان میں، مقابلہ ہوا سہ رخی

    Sat, 06 Apr 2019 22:54:01 
    کرناٹک کی بنگلور مرکزی لوک سبھا سیٹ پر 18 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے موجودہ ایم پی پی سی موہن کو دوبارہ انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کی جانب سے رضوان ارشد امیدوار بنائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیٹ سے اداکار پرکاش راج آزاد امیدوار ہیں۔انہوں نے 5 جنوری کو ہی اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا
    بھیم سنگھ کی انتخابی مہم، پنتھرس سربراہ اور جموں سے امیدوار چھمب سیکٹر کے نظرانداز کئے گئے لوگوں تک پہنچے

    بھیم سنگھ کی انتخابی مہم، پنتھرس سربراہ اور جموں سے امیدوار چھمب سیکٹر کے نظرانداز کئے گئے لوگوں تک پہنچے

    Sat, 06 Apr 2019 22:50:43 
    پنتھرس سپریمواورجموں ۔پونچھ لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کے امیدوار پروفیسر بھیم سنگھ نے آج پارٹی کے لیڈروں محترمہ انیتا ٹھاکر، بنسی لال شرما، سریندر چوہان، اشوک کماراور دیگر کے ساتھ اکھنور، خور اور پلان والا علاقہ میں پہنچے اور وہاں چکمہ لال، خور، پلاں والا، اکھنور اور دیگر علاقوں میں کئی میٹنگوں سے خطاب کیاجن میں رائے دہندگان سے پنتھرس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی جس سے جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کو بن
    تیلگودیشم پارٹی نے اسلامک بینک کے قیام کاوعدہ کیا،چندرابابونائیڈوکے منشورمیں پادریوں،ائمہ اور پجاریوں کے لیے مکانات کی تعمیرکاعہد

    تیلگودیشم پارٹی نے اسلامک بینک کے قیام کاوعدہ کیا،چندرابابونائیڈوکے منشورمیں پادریوں،ائمہ اور پجاریوں کے لیے مکانات کی تعمیرکاعہد

    Sat, 06 Apr 2019 22:46:58 
    تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے تلگونئے سال اگادی کے موقع پرپارٹی کا انتخابی منشو رجاری کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے 2014کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں سے کہیں بڑھ کر عمل کیا ہے۔انہوں نے حکمرانی اور مسائل کی بنیادی واقفیت کے بغیر پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرنے پر وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے مزید کہاکہ راج شیکھرریڈی
    مسلم و و ٹوں کو متحد کرنے کی کو شش جاری، انڈیا اگینسٹ ویسٹیج آف ویلڈ ووٹس ملک کی دس ریاستوں میں سرگرم

    مسلم و و ٹوں کو متحد کرنے کی کو شش جاری، انڈیا اگینسٹ ویسٹیج آف ویلڈ ووٹس ملک کی دس ریاستوں میں سرگرم

    Sat, 06 Apr 2019 22:27:59 
    اگلے ہفتے سے لوک سبھا کے انتخابات کا عمل شروع ہو جائے گا لیکن ابھی تک کے حالات یہ بتا تے ہیں کہ اس بار ملک میں کوئی سیاسی لہر نہیں ، عوام کا ایک بڑا طبقہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس کی ضد اور جارحیت کی حکمرانی سے عاجز ہے اور تبدیلی چاہتا ہے لیکن قومی متبادل کی حیثیت سے کوئی پارٹی یا سیاسی اتحاد سامنے نہیں آ یا
    مودی نے ہٹلرکوپیچھے چھوڑدیا،فاروق عبداللہ کاانتخابی حملہ

    مودی نے ہٹلرکوپیچھے چھوڑدیا،فاروق عبداللہ کاانتخابی حملہ

    Sat, 06 Apr 2019 22:22:25 
    نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بقول ان کے فریبی نعرے ’’سب کاساتھ ، سب کا وکاس‘‘میں کشمیریوں کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی اور بھاجپا حکومت کے قیام کے بعد عوام کے مصائب و مشکلات میں بے تحاشہ اضافے سے وکاس کا نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا۔انہوں نے ہفتہ کے روز وسطی کشمیر کے حلقہ انتخاب چاڈورہ کے بوگام میں چناری مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیم