Wed, 25 Jan 2017 19:23:10
وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام میں قیام امن سے متعلق مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ ان مذاکرات میں یہ ضرور طے کیا گیا کہ فائربندی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔ روسی وفد کے سربراہ الیگزانڈر لیورن ٹیئف نے ان مذاکرات کو شامی تنازعے کے حل کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا
View more
Wed, 25 Jan 2017 19:19:32
معروف امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی اکلوتی بیٹی پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں پیرس نے رولنگ سٹون میگزین کو بتایا انھیں اس بات کا یقین ہے کہ سنہ 2009میں جیکسن کی موت سوچا سمجھا عمل تھا۔
View more
Wed, 25 Jan 2017 19:13:41
بلقان کے خطے کی ریاستوں کوسووو اور سربیا نے آپس کی کشیدگی کو کم کرنے پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے صدر دفتر میں یونین ہی کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے لیڈروں نے دو طرفہ رابطوں اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابتدائی مذاکرات کیے
View more
Wed, 25 Jan 2017 19:06:34
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا مشرقی حصہ مکمل طور پر بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2017 19:01:56
پیرس کی مسجد کے ایک عہدیدار سلمان نادر نے کہا کہ ہمیں ریاست کی طرف سے کسی تنظیم کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس کا صدر ایک مسلمان ہونا چاہیے اور (اس کا فیصلہ)مسلمانوں کی مشاورت سے ہونا چاہئے۔پیرس کی با اثر جامع مسجد نے سرکاری سر پرستی میں قائم مسلم فاؤنڈیشن سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 22:48:46
یکم جنوری 2016سے نریندر مودی حکومت نے مرکزی ملازمین کو 7 ویں پے کمیشن کا تحفہ دیا تھا۔اسی کے ساتھ ملازمین نے کچھ مسائل کو لے کر اپنااحتجاج درج کرایا تھا۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 22:40:24
پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے اکالی دل نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔منشور میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، وہیں چھوٹے کسانوں کا قرض معاف کرنے، تمام شہروں کو 4-6لین ایکسپریس وے سے جوڑنے سمیت کئی وعدے کئے گئے ہیں
View more
Tue, 24 Jan 2017 22:24:34
35سالہ خاتون نے گوا کے ایک وزیر اور بی جے پی امیدوار ملند نائیک کے علاوہ کچھ دیگر لوگوں پر واسکو شہر کے قریب انتخابی مہم کے دوران اس کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام لگایاہے
View more
Tue, 24 Jan 2017 22:20:27
جلی کٹو معاملے میں اب نیا موڑ آ گیا ہے۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ حکومت 7/جنوری 2016کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کو تیار ہے۔اے جی مکل روہتگی نے کورٹ میں کہا کہ وہ نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے لیے عرضی داخل کریں گے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy