Tue, 27 Sep 2016 00:49:53
کاویری آبی تنازعہ کو کل سپریم کورٹ کی سماعت کے دوران ایک نیا موڑ ملنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تملناڈو کو پانی فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اسمبلی میں یہ قرار داد منظور کی گئی کہ کاویری کا پانی صرف پینے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔دیکھنا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں دوران سماعت ریاستی لیجسلیچر میں منظور شدہ قرار داد کا کیا ہوگا۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 00:32:30
منگلور کے ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں ریاستی وزارت سے مستعفی ہونے والے کے جے جارج آج ریاستی کابینہ میں دوبارہ لوٹ آئے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 00:25:19
مدھیہ پردیش کے ھردا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے دودھ ڈیری علاقے سے چار روز قبل اغوا شدہ سات نابالغ بچوں کو ھردا پولیس نے آج بنگلور میں تلاش کرکے انہیں اپنے تحفظ میں لے لیا۔یہ تمام بچے پولیس ٹیم کے ساتھ آج رات بنگلور سے ھردا کیلئے روانہ ہوں گے۔
View more
Mon, 26 Sep 2016 20:45:18
دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو رہائی دلانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کو آج اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب ممبئی کی ایک عدالت نے مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہر میں بھگواء دہشت گردوں کی جانب سے کیئے گئے بم دھماکوں کے اہم ملزم کو اس وقت ضمانت دینے سے انکار کردیا
View more
Mon, 26 Sep 2016 15:33:25
دہلی ان دنوں ڈینگی وائرس اور ڈینگو کی چپیٹ میں ہے مگراس کی رفتار دھیمی نہیں پڑ ی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا وہی اژدہام ہے جسے کم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے Odd & Evenکا سلسلہ شروع کیا تھا۔ لوگوں کی دوڑ بھاگ بھی ویسی ہی ہے جیسی کہ عام دنوں میں رہا کرتی ہے۔ ممبئی کی طرح دہلی شہر بھی رات میں جاگتا ہے مگر یہ راتوں کاجاگنا سب کونظر نہیں آتا ۔
View more
Mon, 26 Sep 2016 15:11:53
ایرانی صدر حسن روحانی کو ہر گز یہ توقع نہ تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کا خطاب اس حد تک سرد مہری کا شکار ہو جائے گا۔ بالخصوص جب کہ وہ ایک برس سے بھی کم وقت میں آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے بنیاد پرست حریفوں کا سامنا کرنے والے ہیں۔
View more
Mon, 26 Sep 2016 15:10:27
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات میں اپنی کامیابی کی صورت میں وہ یروشلم کو اسرائیل کے غیر منقسم دارالخلافے کے طور پر تسلیم کر لیں گے۔
View more
Mon, 26 Sep 2016 15:08:25
ریڈکراس کے بیانات کے مطابق گزشتہ چھ مہینوں میں پہلی مرتبہ شام کے چار محصور شہروں تک امدادی اَشیاء پہنچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
View more
Mon, 26 Sep 2016 15:06:11
سعودی عرب میں برقی زینوں میں پھنس جانے والے ایک کم سن بچے کی جان بچانے پر ایک مقامی نوجوان کی عوامی اور حکومتی سطح پر اس کی تحسین کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy