ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بھٹکل گرام ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس یونین کی طرف سے دیا گیا میمورنڈم - تیکنیکی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

    بھٹکل گرام ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس یونین کی طرف سے دیا گیا میمورنڈم - تیکنیکی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

    Tue, 24 Sep 2024 14:44:36 
    کرناٹکا راجیہ گرام آڈلت ادھیکاری سنگھا بھٹکل یونٹ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں درپیش تیکنیکی مسائل کو حل کیا جائے ۔ 
    بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا نے کہا : صفائی کرمچاری ہمارے دیش کے سپاہی ہیں

    بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا نے کہا : صفائی کرمچاری ہمارے دیش کے سپاہی ہیں

    Tue, 24 Sep 2024 14:08:58 
    وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل میں صفائی کرمچاری دن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی صفائی کے کام کو خدا کی خدمت سمجھ کر ادا کرنے اور عوام کی صحت کا تحفظ کرنے والے بلدیہ کے صفائی مزدور بھی ہمارے دیش کے سپاہی ہوتے ہیں ۔
    پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت

    پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت

    Tue, 24 Sep 2024 13:09:44 
    پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا نے پیر کو پنجاب کے ۵ نئے کابینی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک سادہ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نگرانی چیف سیکریٹری انوراگ ورما نے کی، جس میں وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
    مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

    مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

    Tue, 24 Sep 2024 12:42:13 
    الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن محاذ یعنی مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے ۱۰۰-۱۰۰-۸۴-۴ کے فارمولے پر تقریباً اتفاق کر لیا ہے، تاہم پیر کو این
    تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

    تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

    Tue, 24 Sep 2024 12:37:04 
    آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ مہاپنچایت میں مختلف کسان رہنماؤں نے خطاب کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ۱۷؍ نومبر کو لالہ لاجپت رائے کی بر
    چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

    چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

    Tue, 24 Sep 2024 12:16:53 
    سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ اور ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا گیا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو دیکھنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا پی او سی ایس او ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت جرم نہیں ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی
    بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

    بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

    Tue, 24 Sep 2024 12:08:38 
    بدلاپور آبروریزی کیس کے ملزم اکشے شندے کو پولیس کی حراست میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے پولیس پر گولی چلانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اسے گولی لگی۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ شدید زخمی حالت میں ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔
     دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

    دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

    Tue, 24 Sep 2024 12:05:08 
    مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام پتھراؤ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا کی طرف جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہوئی تو یمنا برج کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے رونما ہوا۔
    جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

    Tue, 24 Sep 2024 12:02:31 
     جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔