Sat, 12 Oct 2024 01:41:06
تعلقہ کے شرالی نیشنل ہائی وے 66 پر دو لاریوں کے درمیان تصادم سے ایک طرف جام لگ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً تین گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا۔ پولیس، فائر بریگیڈ، اور کرین کی مدد سے کافی محنت کے بعد دونوں لاریوں کے ڈرائیوروں کو باہر نکالا گیا، جس کے بعد ٹریفک نظام کو بحال کیا گیا۔
View more
Fri, 11 Oct 2024 22:23:21
بھٹکل کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی رات 30 سالہ مزدلفہ بنت اشرف سُکری کی نارمل ڈیلیوری کے چند گھنٹوں بعد اچانک انتقال ہو گیا۔ بعض رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بروقت خون دستیاب نہ ہونے اور کنداپور سے خون لانے میں تاخیر اس افسوسناک واقعے کا سبب بنی، جبکہ کچھ افراد نے ڈاکٹر کی لاپرواہی کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ خاتون کا دوسرا بچہ تھا، اس سے قبل وہ ایک تین سالہ
View more
Fri, 11 Oct 2024 21:13:53
بھٹکل میں کافی ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل انجینئرس اینڈ ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
View more
Fri, 11 Oct 2024 19:44:59
بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ کے پمپنگ اسٹیشن سے ڈرینیج کا گندہ پانی سرابی ندی میں چھوڑے جانے اور سینکڑوں کنویں آلودہ ہونے کی مسلسل شکایات کے بعد، اترکنڑا ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ سیل کی پروجکٹ ڈائریکٹر اسٹیلا ورگیس کی قیادت میں ایک ٹیم بھٹکل پہنچی۔ ٹیم نے میونسپل میٹنگ ہال میں بھٹکل میونسپل اور جالی پٹن پنچایت کونسلرز کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے تجاویز طلب کیں۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 19:36:43
جمعرات کی صبح لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر واقع ایک تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بی بی ڈی تھانہ علاقے کے اندرا نہر کے قریب پیش آیا۔ اس عمارت میں گاڑیوں کا سروس سنٹر، ٹائر شو روم اور ایک جم قائم تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس آگ کے نتیجے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ رو
View more
Thu, 10 Oct 2024 19:14:41
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے واضح کر دیا ہے کہ اترپردیش کی دس اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں حصہ لے گی۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 19:04:20
سی او ضیاء الحق قتل کیس میں تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مجرم پر 19,500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس کا نصف حصہ ضیاء الحق کی اہلیہ پروین آزاد کو دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنایا گیا ہے۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 18:57:32
منی پور کے کدمتالا ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات سامنے آئے، جس کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 17 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 18:04:16
جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی فتح کے بعد، عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ حال ہی میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران، عمر عبداللہ نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy