Tue, 12 Nov 2024 10:52:16
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے اپنے بھائی دھیرج دیشمکھ کے لیے حمایت کی اپیل کی ہے۔ دھیرج دیشمکھ کانگریس کے امیدوار ہیں اور لاتور سے بی جے پی کے رمیش کراڈ کے خلاف میدان میں ہیں۔ انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے رتیش دیشمکھ نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا اور کہا، "بی جے پی والے دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا مذہب خطرے میں ہے، لیکن حقیقت میں ان کی پارٹی ہی بحران میں ہے
View more
Tue, 12 Nov 2024 10:47:55
آسام کے نگاؤں ضلع میں ساماگری اسمبلی سیٹ پر 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے فوری طور پر کارروائی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دو پولیس افسران کا تبادلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) پارتھا پرتم سیکیا اور کالی بڑ ڈویژن کے ایس ڈی پی او روپ جیوتی دتہ کو نگاؤں ضلع سے باہر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انتظامیہ میں چ
View more
Tue, 12 Nov 2024 10:42:57
منی پور کے جیریبام علاقے میں سی آر پی ایف کی بڑی کارروائی میں 11 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس کارروائی کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سی آر پی ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ٹیم پر اچانک حملہ کیا، جس کے جواب میں یہ جوابی کارروائی کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآم
View more
Tue, 12 Nov 2024 10:37:36
وقف ترمیمی بل 2024 کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی کارروائی پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دوبارہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے جے پی سی کے چیئرمین پر الزام عائد کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے ریاستی دوروں کے سلسلے میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کے باوجود چیئرمین جگدمبیکا پال نے ریاستوں کے دورے
View more
Tue, 12 Nov 2024 10:31:47
دہلی-این سی آر میں بڑھتی فضائی آلودگی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دہلی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ کوئی بھی مذہب آلودگی پھیلانے کی حمایت نہیں کرتا۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 10:26:21
کیرالہ کے چیلکّارہ علاقے میں اسلام مخالف پرچے تقسیم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کا الزام بی جے پی کارکنان پر عائد کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے عیسائی گھروں میں پرچے تقسیم کیے، جن میں اسلام کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان پرچوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام کے فروغ سے عیسائیت کو نقصان پہنچے گا اور عیسائیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ پرچوں میں بی جے پی کو
View more
Mon, 11 Nov 2024 22:05:53
بھٹکل میں گذشتہ چھ ، سات ماہ سے جاری ریت کی قلت نے تعمیراتی شعبے کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے باعث تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے تعمیراتی منصوبے تعطل کا شکار ہوچکے ہیں۔ ضلع اور تعلقہ انتظامیہ کو متعدد درخواستیں دینے اور ڈسٹرکٹ منسٹر سے بارہا اپیل کے باوجود بھی اس سنگین مسئلے کا کوئی حل نکلتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2024 19:16:19
آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) کے زیر اہتمام تعلقہ کے آزاد نگر میں اتوار صبح ساڑھے چھ بجے سے دس بجے تک کے لئے منعقدہ حجامہ کیمپ میں 70 سے زائد افراد مستفید ہوئے اور حجامہ کے ذریعے کئی جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل کئے۔
View more