Tue, 12 Nov 2024 17:29:26
پیر کے روز کیرالہ حکومت نے ایک آئی اے ایس افسر کو مبینہ طور پر ہندو واٹس ایپ گروپ بنانے کے الزام میں معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے افسر کا نام گوپال کرشنن بتایا جا رہا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مذہبی بنیادوں پر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا۔ اس گروپ کا نام ’ملّو ہندو آفیسرز‘ رکھا گیا تھا، جس پر اعتراضات کے بعد حکومت نے فوری کارروائی کی۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 17:22:58
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی 14 ریاستوں میں 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 ریاستوں کی 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے باعث سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ انتخابی ریلیوں میں مسلسل کانگریس پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے انتخابی مہم
View more
Tue, 12 Nov 2024 17:18:27
بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس نے 10 نومبر کو اہم شوٹر شیوکمار گوتم کو اترپردیش کے بہرائچ سے حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے اسے بابا صدیقی یا ان کے بیٹے ذیشان صدیقی میں سے کسی ایک کو نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا۔ قتل کے بعد، گوتم نے نیپال فرار ہونے کی تیاری کی تھی، مگر پولیس کی فوری کارروائی نے اس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 17:15:12
سپریم کورٹ میں ایک غیر معمولی کیس سامنے آیا جہاں ایک شہری نے دعویٰ کیا کہ اس کے دماغ کو ایک ’ہیومن برین ریڈنگ مشین‘ کے ذریعے ہیک کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کچھ افراد نے یہ مشین سی ایف ایس ایل سے حاصل کی اور اس کا استعمال اس کے ذہنی خیالات اور حرکات پر قابو پانے کے لیے کیا۔ تاہم، عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں کوئی مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سدھانشو دھول
View more
Tue, 12 Nov 2024 13:02:24
نیشنل ہائی وے 169 پر میجارو توداڑ میں انجینئرنگ کالج کے قریب ایک پرائیویٹ بس نے اسکوٹر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسکوٹر پر سوار دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد مشتعل مقامی افراد اور طلبہ کے ہجوم نے حادثے کا سبب بننے والی بس پر پتھراو کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 12:57:45
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مخالفتوں اور تنقید کے باوجود اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ پیر کے روز غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ٹینکوں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 12:47:11
پریاگ راج میں یوپی پی سی ایس امیدواروں کا احتجاج دیر رات تک جاری رہا۔ امیدواروں نے غروب آفتاب کے بعد موبائل فلیش لائٹس جلا کر ایک جٹ اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 12:35:14
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے آج جھارکھنڈ دورہ پر تھے جہاں انڈیا بلاک کے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔ پانکی میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو پُرزور انداز میں نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’غریب لہروں پر پہرے بٹھائے جاتے ہیں/سمندر کی تلاشی کوئی نہیں لیتا۔ یہی کام آج مودی حکومت کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی تلاشی کوئی نہیں لیتا، دوسروں کے یہاں ای ڈی-سی بی آئی ک
View more
Tue, 12 Nov 2024 12:28:16
راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آر ایل جے پی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس کو جلد ہی اپنا سرکاری مکان خالی کرنے کا حکم مل سکتا ہے، جس سے وہ این ڈی اے سے کافی ناراض ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ ناراضگی ان کے بھتیجے چراغ پاسوان کی بڑھتی سیاسی اہمیت کی وجہ سے ہے، جو نہ صرف بہار بلکہ دہلی تک اپنے چچا پر سیاسی طور پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ چراغ پاسوان کی وجہ سے پشوپتی پارس کا این ڈی اے میں سیاسی مقام
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy