Wed, 11 Dec 2024 18:41:43
کویت کے بینک ’کے ایس سی پی‘ (کویت شیئر ہولڈنگ کمپنی) نے کیرالہ کے مختلف تھانوں میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تقریباً 1400 افراد نے کویت میں کام کرتے وقت بینک سے قرض لیا تھا اور ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ قرض لینے والوں میں زیادہ تر نرسیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ افراد تقریباً 700 کروڑ روپے کا قرض لے کر واپس نہیں کیے ہیں۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:37:18
راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف اپوزیشن اراکین نے پہلی عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے آج کہا کہ پچھلے 72 سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حالات کتنے خراب ہو چکے ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کی جانب سے ایوان چلانے کے طریقے نے اپوزیشن کو عدم
View more
Wed, 11 Dec 2024 18:05:25
پنچم سالی لنگایت طبقے کے مطالبے پر زمرہ 2A کے تحت ریزرویشن دینے کے لیے منگل کے روز بیلگاوی کے سورنا سودھا کے سامنے احتجاج ہوا، جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ احتجاج کرنے والے لوگ پتھراؤ پراتر گئے جس کے بعد پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پنچم سالی لنگایت طبقے کے مذہبی رہنما مرتینجیا سوامی کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بسوان گوڑا پاٹل ینتال سمیت چ
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:43:48
چکمگلورو ضلع کے کوپّا میں امّڈی ایسٹیٹ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں گھر کے باہر کھیلنے والی دو بچیاں کنویں میں گر کر فوت ہوگئیں ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:27:48
کاروار میں موجود دیش کے اہم ترین بحری اڈہ سی برڈ کے تحفظ کے نقطہ نظر سے بیت کول سے انکولہ تک پیشگی اجازت کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق تقریباً 45 کلو میٹر کے علاقے پر ہوگا ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:23:35
ریاست میں زچگی کے دوران خواتین اور بچوں کی موت پر حزب اختلاف نے جو ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں اس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زچگی کے دوران جملہ 3364 کی خواتین کی موت واقع ہوئی ہے جس میں اتر کنڑا ضلع سے 40 معاملے شامل ہیں ۔ جبکہ اسی مدت کے دوران 47,90,466 بچوں کا جنم بھی ہوا ہے ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:21:00
منگل کو مرڈیشورسمندر میں جو چار طالبات غرق ہوکر لاپتہ ہوگئیں تھیں، اُن میں سے ایک کی نعش کل ہی برآمد کرلی گئی تھی، جبکہ بقیہ تینوں نعشوں کو آج بدھ صبح برآمد کرلیا گیا۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:18:44
ریاست کے دوسرے مقامات کی طرح اتر کنڑا ضلع میں گانجہ، چرس، ایم ڈی ایم اے جیسی نشہ آور اشیاء کا استعمال اور کاروبار تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جو پولیس اور عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔
View more
Wed, 11 Dec 2024 17:13:00
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے عام آدمی پارٹی اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں گارنٹی کے وعدے کرنے والے کیجریوال نے دہلی کی عوام، خاص طور پر آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو دھوکہ دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ان کے مفادات کے لیے کیے گئے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ دیویندر یادو نے سوال اٹھایا کہ شیلا دیکشت کی حکومت کے دوران آٹو ڈرائیوروں کے فلاح و ب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy