کاروار:20؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ڈسمبر 22اور23کو کاروار میں منعقد ہونے والا روزگار میلہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے۔ جس کی جانکاری کی محکمہ نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ روزگار میلہ اب 19اور20جنوری 2019کو انعقاد کئے جانے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ میلے میں ملک بھر کی مشہور کمپنیاں سمیت کل 106کمپنیوں کے نمائندے شریک ہونگے ۔
توقع جتائی گئی ہے کہ 5ہزار سے زائد بے روزگار نوجوان میلے سے استفادہ کریں گے۔ اس سلسلے میں جو بھی خواہش مند امیدوار ہیں انہیں متعلقہ تواریخ کو کاروار میں حاضر ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔