ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور میں لاری پلٹنے سے ڈرائیور ہلاک کلینر زخمی

بیندور میں لاری پلٹنے سے ڈرائیور ہلاک کلینر زخمی

Mon, 11 Jan 2021 15:51:13    S.O. News Service

بیندور 11؍جنوری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے ۶۶ پر بیندور کے قریب اوتینانی گھاٹ پر  نشیب میں اُترنے  کے دوران ایک لاری  بے قابو ہوکر  پلٹ گئی اور نیچے واقع مخالف سمت کی طرف  جانے والے راستے پر جاگری جس کے نتیجے میں لاری   ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ  کلینرشدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت  رام لال پوار کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مہاراشٹرا کا رہنے والاتھا۔لاری میں موجود کلینر   کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 اطلاع  کے مطابق بیکری آئٹمس سے بھری ہوئی لاری منگلورو کی طرف جارہی تھی۔ اوتینانی پہاڑی پر نشیب میں اترتے وقت لاری ڈارئیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پلٹ کر اوپر سے نیچے کی طرف سڑک پر گر گئی، اس دوران مخالف سمت سے ایک ماروتی ایکو کار گذر رہی تھی، لاری نیچے گرتے ہوئے اُس کار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار بھی کھائی میں جاگری۔حادثہ میں لاری کے نیچے دبنے کی وجہ سے موقع پر ہی ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی اور کلینر زخمی ہوگیا۔

لاری پلٹنے کے دوران جو  ماروتی ایکو کار  لاری کی زد میں  آئی  اُس میں خواتین اور بچوں سمیت ایک فیملی سفر کررہی تھی۔ ٹکر سےماروتی ایکو کار بری طرح تباہ ہوگئی ہے ، مگر خوش قسمتی سے اس میں موجود لوگوں کو صرف ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں۔

اس سلسلے میں بیندور پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

 

 


Share: