ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی میں رہ چکے آئی پی ایس کو گورکھپور زون کا اے ڈی جی بنانے پر اٹھے سوال

بی جے پی میں رہ چکے آئی پی ایس کو گورکھپور زون کا اے ڈی جی بنانے پر اٹھے سوال

Sun, 04 Feb 2018 20:27:00    S.O. News Service

گورکھپور،04؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے گورکھپور زون کے اے ڈی جی کے عہدے پر تعینات کئے گئے 91 بیچ کے آئی پی ایس افسر دعوی شیرپا کو لے کر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق 2008 میں ہی شیرپا ویاریس لے کر دارجلنگ چلے گئے تھے۔2009 میں دارجلنگ سے ان کا انتخاب لڑنا تقریبا طے بھی ہو گیا تھا۔انہوں نے بی جے پی جوائن بھی کر لی تھی، لیکن بی جے پی نے جب ٹکٹ نہیں دیا اور جسونت سنگھ ہی الیکشن لڑے تو شیرپا نے دوبارہ یوپی لوٹنے کا فیصلہ کر لیا۔بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد شیرپا آل انڈیا گورکھا لیگ کے رکن بن گئے۔بعد میں اس پارٹی کے کنوینر بھی بنے، لیکن سیاست جب راس نہیں آئی اور دارجلنگ کی سیاست میں توجہ نہیں ملی تو وہ لوٹ کر اتر پردیش واپس آئے، جہاں انہیں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی اور آخر کار 2012 میں انہیں دوبارہ ڈی آئی جی بنایا گیا۔یوگی حکومت نے سروس بریک کر چار سال سے زیادہ تک لاپتہ رہنے والے 1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر شیرپا کو اے ڈی جی زون گورکھپور کی ذمہ داری دی ہے۔شیرپا 2009 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑنے دارجلنگ گئے تھے۔وہ وہیں کے رہائشی ہیں، پارٹی نے ان کے نام کا اعلان بھی کر دیا تھا۔2012 میں کافی جدوجہد کے بعد جوائننگ بھی مل گئی۔ایک جنوری 2016 کو شیرپا پروموٹ ہوکر اے ڈی جی بنے فی الحال داوا شیرپا اے ڈی جی سی بی سی آئی ڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔


Share: