ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایودھیا پرکانگریس عدالت کے فیصلے کا انتظارکرے گی: سنجے سنگھ

ایودھیا پرکانگریس عدالت کے فیصلے کا انتظارکرے گی: سنجے سنگھ

Sat, 06 Oct 2018 10:51:27    S.O. News Service

لکھنؤ،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ ایودھیا معاملے میں ان کی پارٹی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ اس معاملے میں جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔مسٹر سنگھ نے جمعہ کو صحافیوں سے کہاکہ کانگریس نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ رام مندر تعمیر کی مخالفت میں ہے ۔ایودھیا میں مندر کا تالا کانگریس ہی کے اقتدار میں کھولا گیا تھا۔ کانگریس اس اہم معاملے میں مناسب اور سب کے لئے قابل قبول حل کی حامی ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ2019کے عام انتخابات کے دوران عظیم اتحاد کی امیدیں برقرار ہیں۔ بی جے پی کے خلاف انتخاب میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس ایک ساتھ مل کر اتحاد کریں گے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کے کروڑوں افراد کی طرح کانگریس کے دل میں بھی ایودھیا بستی ہے اس کے بارے میں بات کرنا فی الحال بے ایمانی ہے کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔انہوں نے صاف کہا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں تن تنہا انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والی بہوجن سماج پارٹی عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن کے عظیم اتحاد کا حصہ بنے گی۔اتر پردیش میں قانون و انتظام کے حالات بد سے بتر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے یوگی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر انتظام نہیں سنبھل رہا تو انہیں عوام کے مفاد کے پیش نظر ایمانداری سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔


Share: