14-01-2025
شمالی ہندوستان میں سردی اور گھنے کہرے سے عوام کو فی الحال کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ دہلی اور اتر پردیش میں گھنے کہرے کے سلسلے میں منگل اور بدھ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بدھ کو مغربی ہواؤں کے سرگرم ہونے کے باعث دہلی میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، جو جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد موسم کے صاف ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
14-01-2025
"ملک میں نظریاتی جنگ چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کی حفاظت کا عہد کر چکے ہیں۔ آئین کے پہلے صفحے پر صاف طور پر لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی ذات کچھ بھی ہو یا مذہب کچھ بھی ہو، اگر وہ ہندوستانی ہے تو اسے اس ملک میں تحفظ ملنا چاہیے۔
View more
13-01-2025
دہلی میں ہفتہ کے بعد بارش تو نہیں ہوئی لیکن سردی کی شدت برقرار ہے اور لوگ دھوپ سے مایوس ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے لیے کہرے کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ منگل اور بدھ کو ’ویسٹرن ڈسٹربنس‘ کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے، اور بدھ کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی دوران، اتر پردیش کے لکھنؤ اور دیگر کچھ اضلاع میں دیر رات اور صبح کے اوقات میں گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
View more
13-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، کانگریس پارٹی نے اپنی تیسری اہم گارنٹی کے تحت ‘یوا اڑان یوجنا’ کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو 8500 روپے ماہانہ بطور اپرنٹس شپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کا اعلان دہلی میں ایک تقریب کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ راجستھان، سچن پائلٹ نے کیا، جسے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
11-01-2025
شمالی ہند کی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ اور گہرے کہرے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ میدانی علاقوں میں شدید سردی اور کہرے نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری نے روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فی الحال موسم میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔
View more
09-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی ماحول گرم ہونے لگا ہے۔ اسی سلسلے میں دہلی کی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) آر. ایلس واز نے قومی اور ریاستی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
09-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے اپنی دوسری 'گارنٹی' کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد دہلی کے ہر شہری کو صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ 25 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دستیاب ہوگی، جس کا مقصد دہلی کے عوام کو بہتر صحت کی ضمانت دینا ہے۔
View more
08-01-2025
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما سنجے سنگھ اور سوربھ بھاردواج نے آج وزیر اعلیٰ کی سابق سرکاری رہائش گاہ 6 فلیگ اسٹاف روڈ کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس نے دونوں رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی، جس کے نتیجے میں انہوں نے باہر ہی دھرنا شروع کر دیا۔
View more
08-01-2025
شمالی ہند میں شدید ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے منگل کو بھی کئی ریاستوں میں عام زندگی متاثر رہی۔ سب سے زیادہ اثر ٹرین اور ہوائی سفر پر پڑا، جہاں دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث تقریباً 400 پروازیں معطل ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں بدھ کی صبح بھی زیادہ تر علاقوں میں دھند اور درمیانی سطح کا کہرا رہنے کا امکان ہے، اور بعض مقامات پر گھنا کہرا بھی ہو سکتا ہے۔
View more
08-01-2025
آئندہ 25 جنوری کو ملک بھر میں ’نیشنل ووٹرز ڈے‘ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس مناسبت سے دہلی کی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) آر. ایلس واز نے ووٹروں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا ہے۔ سویپ (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن) پروگرام کے تحت ایک آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بارے میں انھوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تمام تفصیلات فراہم کی ہیں۔
View more
07-01-2025
الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دہلی کے وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات کی تفصیلات پیش کیں۔ ان کے مطابق دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔ پولنگ 5 فروری 2025 کو بدھ کے روز ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری 2025 کو کی جائے گی۔
View more
07-01-2025
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے پیر کے روز 'اسپیشل سمری ریویژن مہم' کے اختتام کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی۔ نئی فہرست کے مطابق، دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں کُل ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ووٹروں کی تعداد میں تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy