Sun, 24 Jul 2016 19:40:22
اسلام آباد میں ترکی کے سفیرصادق بابرنے حکومت پرزوردیاہے کہ وہ اپنے ہاں مبلغ فتح اللہ گولن سے وابستہ اداروں کوبندکرے۔ صدر ایردوآن نے ترکی میں گولن سے تعلق کے شبے میں دو ہزار سے زائد اداروں پر پابندی بھی لگا دی ہے
View more
Sun, 24 Jul 2016 19:35:37
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوئے مبینہ خودکش حملوں میں کم از کم اسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 19:33:43
ترکی میں حکام نے امریکا میں مقیم حکومت مخالف عالم فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے۔گذشتہ ہفتے کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ان کے کسی قریبی رشتے دار کی یہ پہلی گرفتاری ہے
View more
Sun, 24 Jul 2016 19:09:00
عراق کی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے دیالی گورنری کے شمالی علاقے ابو صیدا کے قریب المخیسہ کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا ہے
View more
Sun, 24 Jul 2016 19:06:49
ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایوان صدر کی حفاظت کے ذمہ دار صدارتی گارڈز کو تحلیل کیا جا رہا ہے
View more
Sun, 24 Jul 2016 18:59:28
ترکی میں ایک سرکاری ذمہ دار نے بتایا ہے کہ فتح اللہ گولن کے ایک بڑے معاون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترک حکام گولن پر 15 جولائی کے ناکام انقلاب کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 18:54:13
اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے بی جے پی سے باہر کئے گئے لیڈر دیاشنکر سنگھ کی طرف سے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف مبینہ نازیبا تبصرہ کئے جانے کی مخالفت میں ان کی پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے گذشتہ جمعرات کو لکھنؤ میں مظاہرے کے دوران سنگھ کے خاندان کی خواتین کے خلاف کی گئی قابل اعتراض نعرے بازی کی آڈیو اور ویڈیو کلپس مانگی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy