Mon, 12 Dec 2016 21:27:31
میٹروپولیٹن اور شمالی تمل ناڈو کے ساحلی اضلاع میں تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہوئی بھاری بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی جہاں سمندری طوفان ”وردا“نے آج دستک دی۔طوفان کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی
View more
Mon, 12 Dec 2016 21:18:56
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے موجودہ مالی سال کی ریاست کی زیر التوا 6395.19کروڑ روپے کی رقم جاری کئے جانے کی اپیل کی ہے
View more
Mon, 12 Dec 2016 21:07:21
فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاؤڑیکر نے آج کہا کہ حکومت ایک ماہر تعلیم کی قیادت میں ایک کمیٹی کا اعلان اگلے 10دنوں میں کرے گی جو مسودہ قومی تعلیمی پالیسی پیش کرے گی۔جاؤڑیکر نے کہا کہ وزارت ریاستوں، تعلیمی اداروں، ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین سمیت تمام فریقوں کے ساتھ وسیع بحث پہلے ہی کر چکی ہے۔تعاون کے طور پر ٹی ایس آر سبرامنیم کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:52:41
گاندھی نگر کے ایک گاؤں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے 150سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔پولیس نے اس کی اطلاع دی۔گاندھی نگر ضلع کے ادلج پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ادلج تعلقہ کے اورساد گاؤں میں کل دیر رات ایک گووند پٹیل نام کے ایک شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں آئے مہمان کھانے کے بعد قے کرنے لگے۔پولیس نے بتایا کہ آج صبح زہریلا کھانے کی شکایت کے بعد 47مہمانوں کو گ
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:37:13
سماج وادی پارٹی میں اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی نے آج سات نشستوں پر امیدوار تبدیل کر دئے۔ان میں سے دو نشستیں ایسی ہیں،
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:45:56
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج الزام لگایا کہ ستلج- جمنا لنک نہر معاملے پر شرومنی اکالی دل اور کانگریس لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔کیجریوال نے کہا کہ اکالی دل اور کانگریس دونوں ہی ستلج -جمنا لنک نہر کی تعمیر کے لیے ذمہ دار ہیں اور پنجاب کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے گھڑیالی آنسو بہا رہی ہیں۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:38:06
سی پی ایم نے سیاسی جماعتوں کو حق اطلاعات قانون کے دائرے میں لانے کے خیال کی یہ کہتے ہوئے سخت تردید کی ہے کہ اس سے حکومت کو ان کی جاسوسی کرنے اور ان کو پریشان کرنے کا موقع مل جائے گا
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:29:29
پنجاب کانگریس کے صدر امرندر سنگھ نے آج دعوی کیا کہ ریاست میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں اصل مقابلہ ان کی پارٹی اور عام آدمی پارٹی(آپ)کے درمیان ہے،
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:23:38
چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی سب سے بڑی تنظیم آئی سی اے آئی نے نوٹ بندی کے بارے میں اپنی متنازع ہدایات کو واپس لے لیا ہے۔ان ہدایات میں آئی سی اے آئی نے اپنے ارکان کو حکومت کے نوٹ بندی کے اقدامات کے بارے میں منفی ذاتی رائے دینے کے تئیں خبردار کیا۔یہ مبینہ مشاورت کی تئیں آئی سی اے آئی کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی گئی تھی،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy