Tue, 20 Sep 2016 12:21:29
ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہاکہ رام نگرم کے قریب برڈی میں موجود ایگل ٹن ریسارٹ جو سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرکے تعمیر کیاگیا ہے اسے ریاستی حکومت نے یہ ہدایت دی ہے کہ اس زمین پر اگر قبضہ برقرار رکھنا ہے تو وہ 998 کروڑ روپے حکومت کو ادا کرے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 12:18:04
کاویری مسئلے پر ریاستی حکومت کی طرف سے بارہا مرکزی حکومت کی مداخلت کیلئے زور دئے جانے اور ریاستی بی جے پی قائدین کی طرف سے نمائندگی پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس معاملے میں پہل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 12:14:47
ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپانے کاویری نگرانی کمیٹی کی طرف سے دوبارہ تملناڈو کو پانی فراہم کرنے کے فیصلے کو کرناٹک کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی حال میں تملناڈو کو پانی فراہم نہ کرے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:33:13
شمالی کینرا ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کی مناسبت سے مضمون نویسی اور فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع شمالی کینرا کے مضمون نگار اور فوٹو گرافر اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں شامل ہونے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:30:47
وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کاویری تنازعہ کے سلسلے میں نگرانی کمیٹی کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ اور ریاستی عوام سے اس فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی گذارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کمیٹی کے اس فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:27:10
کاویری نگرانی کمیٹی کے فیصلے کے پیش نظر شہر بھر میں پولیس نے معقول بندوبست کیا ہے۔ صورتحال کی نگرانی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس جوانوں کو شہر بھر میں تعینات کرنے کے ساتھ حساس علاقوں میں حالات کی نگرانی کیلئے نیم فوجی دستوں کی چودہ کمپنیاں متعین کی گئی ہیں۔ یہ بات آج شہر کے پولیس کمشنر این ایس میگرک نے بتائی۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:22:45
غیر قانونی کانکنی کرنے والوں کے ساتھ شامل ہوکر رشوت ستانی کرنے کے الزام میں سابق وزرائے اعلیٰ ایس ایم کرشنا اور ایچ ڈی کمار سوامی کے علاوہ مختلف افسران کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے آج ایک خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ آج اس سلسلے میں عدالت کی ڈویژنل بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا اور کمار سوامی کے خلاف درج غیر قانونی کانکنی کے مقدمات کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ جانچ
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:18:20
ریاستی حکومت کو آج کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں اس وقت ایک اور زبردست جھٹکا لگا جب مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کاویری نگرانی کمیٹی نے ریاست میں پانی کی قلت کے متعلق حقائق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے دوبارہ 21 تا30 ستمبر کاویری سے تملناڈو کو روزانہ تین ہزار کیوسک پانی جاری کرنے کی ہدایت دے دی ۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:11:24
شام میں ایک ہفتہ قبل امریکہ اور روس کی جانب سے اتفاق رائے سے شروع کی گئی عارضی جنگ بندی ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کے ایک ہفتے میں پہلی بار شمالی شام کے حلب شہر میں بمباری شروع کردی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے آبزرو یٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے سکون کے بعد حلب میں دوبا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy