ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    برج بہاری قتل کیس: منا شکلا کو عمر قید، سورج بھان سمیت 6 افراد بری، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    برج بہاری قتل کیس: منا شکلا کو عمر قید، سورج بھان سمیت 6 افراد بری، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    Thu, 03 Oct 2024 17:07:43 
    سپریم کورٹ نے سابق وزیر برج بہاری پرساد قتل کیس میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے سابق ایم ایل اے منا شکلا کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم، اس کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں منا شکلا اور دیگر ایک مجرم کو 15 دن کے اندر خودسپردگی کا حکم بھی دیا ہے۔
    اندور: شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کی مہم کے دوران ہوٹل میں 22 گداگر برآمد، سب حیرت زدہ

    اندور: شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کی مہم کے دوران ہوٹل میں 22 گداگر برآمد، سب حیرت زدہ

    Thu, 03 Oct 2024 17:03:40 
    مدھیہ پردیش کے حکام نے اندور شہر میں بھیک مانگنے والے 11 بچوں سمیت 22 گداگروں کے ایک گروپ کو ان کے آبائی مقام راجستھان واپس بھیج دیا ہے۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ بھکاریوں کا گروپ ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ خواتین اور اطفال ترقی کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ گروپ دن بھر شہر میں مختلف مقامات پر بھیک مانگتا تھا اور شام کو ہوٹل میں واپس آجاتا تھا۔ اس گروپ میں 11 بچے اور اتنی ہی تعداد میں خواتین شا
    اکتوبر میں بارش تھمنے کے بعد شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار

    اکتوبر میں بارش تھمنے کے بعد شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار

    Thu, 03 Oct 2024 16:59:51 
    دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں بارش تھم چکی ہے، لیکن لوگ اب بھی اکتوبر میں شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
    ہریانہ: انتخاب سے پہلے عآپ امیدوار کانگریس میں شامل، پارٹی امیدوار کی حمایت کا اعلان

    ہریانہ: انتخاب سے پہلے عآپ امیدوار کانگریس میں شامل، پارٹی امیدوار کی حمایت کا اعلان

    Thu, 03 Oct 2024 16:55:11 
    ہریانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل کرنال ضلع کی نیلا کھیڑی سیٹ پر ایک بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار امر سنگھ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کانگریس امیدوار کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کر دیا۔
    ہتھرس بھگدڑ: 121 ہلاکتوں کے بعد 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

    ہتھرس بھگدڑ: 121 ہلاکتوں کے بعد 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

    Thu, 03 Oct 2024 12:19:57 
    2 جولائی کو ناراین سکرہری ”بھولا بابا“ اجتماع کے دوران بھگدڑ جس میں 121 جانیں تلف ہوئیں کے سلسلے میں پولیس نے ایک عدالت میں یہاں 3,200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ (فردِ جرم) داخل کی۔
     مشرقی وسطیٰ کی بھڑکتی آگ جہنم کے دروازے کھول رہی ہے: اقوام متحدہ کے سربراہ

    مشرقی وسطیٰ کی بھڑکتی آگ جہنم کے دروازے کھول رہی ہے: اقوام متحدہ کے سربراہ

    Thu, 03 Oct 2024 11:50:26 
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوٹریس نے صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تح
    جاپان ایئرپورٹ پر 500 پاؤنڈ کا امریکی بم دھماکہ سے پھٹ گیا، 80 سے زائد پروازیں منسوخ

    جاپان ایئرپورٹ پر 500 پاؤنڈ کا امریکی بم دھماکہ سے پھٹ گیا، 80 سے زائد پروازیں منسوخ

    Thu, 03 Oct 2024 10:53:17 
    جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر خوف و ہراس کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب ایک بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے نے ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے میں بڑا گڈھا بنا دیا، جس کی وجہ سے 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ جاپانی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی۔ وزارت برائے اراضی و سفر کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ دھماکے کے وقت میازاکی ہوائی اڈے پر کوئی طیارہ موجود ن
    مہاراشٹر: ’گھڑی‘ کے نشان کی قانونی جنگ پھر سپریم کورٹ میں، 15 اکتوبر کو شرد پوار کی نئی عرضی پر سماعت

    مہاراشٹر: ’گھڑی‘ کے نشان کی قانونی جنگ پھر سپریم کورٹ میں، 15 اکتوبر کو شرد پوار کی نئی عرضی پر سماعت

    Thu, 03 Oct 2024 10:41:19 
    مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے، اور اسی دوران ’گھڑی‘ انتخابی نشان کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ این سی پی-ایس پی (شرد پوار گروپ) اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) دونوں ہی اس نشان پر اپنی دعویداری جتانا چاہتے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں شرد پوار کے گروپ کو ایک نیا انتخابی نشان ملنے کے بعد میدان میں اترنا پڑا تھا جبکہ اجیت پوار گروپ
    بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

    بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

    Thu, 03 Oct 2024 10:36:09 
    اتر پردیش میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکوں اور ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بار بریلی ضلع میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری، جو ایک رہائشی مکان میں چل رہی تھی، شدید دھماکہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ بدھ کی رات پیش آیا، جب دھماکے کی شدت نے فیکٹری سمیت آس پاس کے تقریباً 8 مکانات کو بھی منہدم کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہو