ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بھٹکل میں منعقد ہوگا پانچ روزہ آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو 2025

    بھٹکل میں منعقد ہوگا پانچ روزہ آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو 2025

    Sun, 08 Dec 2024 18:34:26 
    مقامی تاجروں کو استحکام اور تقویت پہنچانے کے مقصد سے انڈین نوائط فورم  کی جانب سے آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو 2025 منعقد ہوگا ۔
    شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، عبوری حکومت کا اعلان

    شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، عبوری حکومت کا اعلان

    Sun, 08 Dec 2024 18:04:00 
    "آج اتوار، 8 دسمبر 2024 کو شام کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ آیا جب صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ مسلح دھڑوں کی مسلسل پیش قدمی اور حمص جیسے اہم شہروں پر قبضے کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ شامی عوام نے اس تاریخی لمحے کو جشن کے طور پر منایا، اور ہزاروں افراد دمشق کے مرکزی چوک میں جمع ہو کر آزادی کے نعرے لگاتے نظر آئے۔"
    کسانوں کا ایم ایس پی گارنٹی کے لیے دہلی کی طرف مارچ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

    کسانوں کا ایم ایس پی گارنٹی کے لیے دہلی کی طرف مارچ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

    Sun, 08 Dec 2024 17:47:38 
    کسان کم از کم حمایت قیمت (ایم ایس پی) کے لیے قانونی گارنٹی اور دیگر مطالبات کے حق میں دوبارہ احتجاج کر رہے ہیں۔ اتوار کو 101 کسانوں کے ایک گروپ نے پنجاب-ہریانہ سرحد کے شمبھو دھرنے سے دہلی کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی، لیکن ہریانہ پولیس نے انہیں روک دیا۔
    مہاراشٹر: اپوزیشن کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، شرد پوار کی رہنماؤں کو عوام کے درمیان جانے کی ترغیب

    مہاراشٹر: اپوزیشن کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، شرد پوار کی رہنماؤں کو عوام کے درمیان جانے کی ترغیب

    Sun, 08 Dec 2024 17:37:51 
    قد آور رہنما اور این سی پی (شرد گروپ) کے سربراہ شرد پوار نے حالیہ مہاراشٹر انتخابات کے نتائج کے بعد مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کو ایک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے معاون رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اپوزیشن کو اپنی شکست پر مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں ان افراد کے پاس جانا چاہیے جو مہاراشٹر انتخاب میں بی جے پی قیادت والی مہایوتی کی جیت سے خوش نہیں ہیں۔
    ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست: آسٹریلیا کی 10 وکٹ سے جیت

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندوستان کی شرمناک شکست: آسٹریلیا کی 10 وکٹ سے جیت

    Sun, 08 Dec 2024 17:30:58 
    ٹیم انڈیا نے پرتھ میں شاندار مظاہرہ کرکے تاریخی جیت حاصل کی تھی، لیکن ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہندوستان کو بڑی آسانی سے 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے دوسری اننگز میں بھی خراب بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 19 رنوں کا ہدف دیا، جسے آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے پورا کر لیا۔ اس طرح 5 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گاوسکر سیریز 1-1 کی ب
    عیسائی اراکین پارلیمنٹ کی کیتھولک تنظیم سے 'وقف معاملے پر مسلمانوں کی حمایت' کی اپیل

    عیسائی اراکین پارلیمنٹ کی کیتھولک تنظیم سے 'وقف معاملے پر مسلمانوں کی حمایت' کی اپیل

    Sun, 08 Dec 2024 17:22:16 
    ملک کے کئی عیسائی اراکین پارلیمنٹ نے وقف بورڈ کے معاملے پر مسلمانوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیسائی اراکین پارلیمنٹ نے قومی راجدھانی میں کیتھولک بشپ کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کی میٹنگ میں شرکت کی اور اتفاق کیا کہ عیسائی فرقہ کو وقف ترمیمی بل پر اپنا اصولی موقف اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ یہ آئین میں اقلیتوں کے حقوق پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ہندوستان میں کیتھولک عیسائیوں کی اعلیٰ تنظیم س
    'ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے'، جئے شنکر کا ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی وارننگ پر ردعمل

    'ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے'، جئے شنکر کا ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی وارننگ پر ردعمل

    Sun, 08 Dec 2024 17:15:42 
    وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان کا ڈالر کو کمزور کرنے یا اس کے خلاف کوئی نئی کرنسی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈالر کے خلاف کسی نئی کرنسی کی تشکیل یا حمایت نہ کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ ان ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر غور کریں گے۔
    'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

    'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

    Sun, 08 Dec 2024 17:11:11 
    شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کو محاصرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس تنازع میں "دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے"۔
    دہلی بی جے پی کے نعرے پر کیجریوال کا سخت ردعمل: "اب نہیں سہیں گے، بدل کر رہیں گے" پر اعتراض

    دہلی بی جے پی کے نعرے پر کیجریوال کا سخت ردعمل: "اب نہیں سہیں گے، بدل کر رہیں گے" پر اعتراض

    Sun, 08 Dec 2024 17:02:00 
    دہلی میں اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی ماحول گرم ہونے لگا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی کے نئے نعرے پر شدید تنقید کی ہے اور اس پر سیاست شروع کر دی ہے۔ کیجریوال نے کہا، "یہ وہی ہے جس کا ڈر تھا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر بی جے پی کو ووٹ دیا گیا تو وہ تمام فلاحی کام بند کر دیں گے جو عام آدمی پارٹی نے گزش